عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  گڈ گورننس ڈے کے موقع پر کَل عملہ، پی جی اور پنشن کی وزارت کے اہم اقدامات/حصولیابیوں پر از سر نو مرتب پروبٹی پورٹل، ای-ایچ آر ایم ایس دوئم  پورٹل اور ای کتابوں کا آغاز کریں گے



از سر نو مرتب ای ایچ آر ایم ایس دوئم پورٹل ملازمین کو ڈیجیٹل موڈ میں درج ذیل خدمات فراہم کرے گا - ٹرانسفرز (روٹیشن/میوچل)، ڈیپوٹیشن، اے پی اے آر، آئی پی آر، پرائیویٹ۔ غیر ملکی دورہ، آئی جی او ٹی ٹریننگز، ویجیلنس اسٹیٹس، ڈیپوٹیشن کے مواقع، سروس بک اور دیگر بنیادی انسانی وسائل سے متعلق خدمات جیسے چھٹّی، ٹور، ری ایمبرسمنٹ وغیرہ

کرمایوگی بھارت (ایس پی وی) کے ذریعے آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل کی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کا مقصد یہ ہوگا کہ ہندوستان کے لئے پیشہ ورانہ، اچھی طرح تربیتیافتہ اور مستقبل کے لئے تیار سول سروس سامنے لائی جائے

سرکاری ملازمین کے لئے از سر نو مرتب پروبٹی پورٹل کا مطالبہ یہ ہو گا کہ  'دیانتداری' اور 'احتیاط' کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے صحیح رویہ اختیار کیا جائے

توقع کی جاتی ہے کہ 78 ماسٹر سرکلرز کی تالیف سے آسانی اور سہولت کو فروغ ملے گا اور  انسانی وسائل کے امور کو تیزی سے نمٹانے میں صارف کے شعبوں کو  مدد ملے گی

Posted On: 24 DEC 2022 3:14PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل سی ایس او آئی آڈیٹوریم واقع نئی دہلی میں گڈ گورننس ڈے کے موقع پر عملہ، پی جی اور پنشن کی وزارت کے اہم اقدامات/حصولیابیوں پر از سر نو مرتب کردہ پروبٹی پورٹل، ای-ایچ آر ایم ایس دوئم پورٹل اور ای کتابوں کا آغاز کریں گے۔

گڈ گورننس ہفتہ کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی  جو 19 سے 25 دسمبر 2022 تک منائی جائے گی، 19 دسمبر کو ملک بھر میں "پرشاسن گاوں کی اور" مہم کا آغاز ہو گا۔ گڈ گورننس ڈے ہمارے با بصیرت سابق وزیر اعظم، بھارت رتن، جناب اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کییادمیں بھی منایا جائے گا۔

ہفتہ بھر کی تقریبات کے اختتام پر ایک پیغام میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ "حکومت کا مکمل نقطہ نظر" وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت کی توسیع ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "میری حکومت عام آدمی کے لئے کام کر رہی ہے۔  ملک کے غریب ہماری ترجیح ہیں۔ ہم ایک متحرک اور بے خلل حکومت کے ذریعے اچھی حکمرانی چاہتے ہیں"۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ از سر نو مرتب ای ایچ آر ایم ایس دوئم پورٹل کا آغاز کریں گے کیونکہ  سابقہ ای-ایچ آر ایم ایس کا دائرہ محدود تھا اور ملازمین محدود خدمات ہی حاصل کر پاتے تھے اور وہ انسانی وسائل کے دیگر ایپلی کیشنوں کے ساتھ منسلک نہیں تھا۔ اس طرح ملازمین ڈیجیٹل سروس کی فراہمی اور انسانی وسائل کے ایپلی کیشنوں اور حکومت کے اقدامات کے ساتھ ہموار کنکشن کے مکمل فوائد حاصل نہیں کر پاتے تھے۔

نئے سرے سے مرتب کردہ ای ایچ آر ایم ایس دوئم پورٹل ملازمین کو ڈیجیٹل موڈ میں درج ذیل خدمات فراہم کرے گا - ٹرانسفرز (روٹیشن/میچول)، ڈیپوٹیشن، اے پی اے آر، آئی پی آر، پرائیویٹ۔ غیر ملکی دورہ، آئی جی او ٹی ٹریننگز، ویجیلنس اسٹیٹس، ڈیپوٹیشن کے مواقع، سروس بک اور انسانی وسائل سے متعلق دیگر بنیادی خدمات جیسےچھٹّی، ٹور، ری ایمبرسمنٹ وغیرہ۔

از سر نو مرتب ای ایچ آر ایم ایس دوئم حکومتِ ہند کا پہلا ڈیجیٹل نظام ہے جس کا مقصد  انسانی وسائل کی مکمل خدمات فراہم کرنا ہے۔ سرِ دست ہندوستان میں کوئی اور گورنمنٹ سروس کیڈر سسٹم اپنی رسائی اور ایپلی کیشنز میں اتنا ترقییافتہ نہیں، جتنا کہ اس سسٹم کے آغاز کے ساتھ ہی از سرِ نو مرتب ای ایچ آر ایم ایس دوئم ہو جائے گا۔ اس طرح محکمہ ڈاک و تار انسانی وسائل کی خدمات کے مکمل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھے گا۔

از سر نو مرتب ای ایچ آر ایم ایس دوئم آدمی کے کام کرنے کے کئی ہزار گھنٹے اور ٹنوں اشاعتی کاغذ کی بچت کرے گا۔ یہ ملازمین کی اطمینان کو بہتر بنانے، انسانی وسائل کے کام کرنے/پراسیس کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے ساتھ  انتظامی کام کاج کا حجم اور شفافیت کو بھی بڑے پیمانے پر بڑھائے گا۔

وزیر موصوف کرم یوگی بھارت (ایس پی وی) کے ذریعے آئی جی او ٹی کرم یوگی  پورٹل موبائل ایپلیکیشن کا بھی آغاز کریں گے جس کا مقصد ہندوستان کے لئے پیشہ ورانہ، اچھی تربیتیافتہ اور مستقبل کے لئے تیار سول سروس سامنے لانا ہے، مشن کرمایوگی کو حکومتِ ہند نے شروع کیاتھا۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی  پلیٹ فارم کا تصور ایک جمہوری، قابلیت پر مبنی حل  کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم تک تمام حکومتی ادارے  اپنی عملدرآمد کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس بصیرت کے ساتھ ایک آئی جی او ٹی کرم یوگی موبائل ایپ شروع کی جا رہی ہے۔ ایپ اور پلیٹ فارم تمام سرکاری ملازمین کو متعدد سطحوں پر ان کے اختیار والے شعبوں کے لحاظ سے مسلسل تربیت سے گزرنے کی اجازت دے گا۔ ایپ اور پلیٹ فارم تقریباً 2 کروڑ صارفین کو تربیت دینےکے لئے کسی بھی وقت کہیں بھی اور کسی بھی ڈیوائس سے سیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا جو اب تک روایتی اقدامات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس ایپ پر سیکھنے والے اس کے متحمل ہوں گے۔

  • کسی بھی وقت، کہیں بھی، کسی بھی ڈیوائس پر سیکھیں (یہاں تک کہ آف لائن بھی)
  • اپنی ضروریات کے لئے مختلف کورسوں کے ساتھ خود کو بہتر بنائیں
  • سرکردہ اداروں اور ماہرین سے براہ راست سیکھیں۔
  • سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اپنے پروفائل کو بہتر بنائیں
  • بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی، پالیسی وغیرہ کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔
  • اپنی کمی اور ضروریات کی نشاندہی کریں اور اپنی مہارتوں، رویوں اور علم کو اپ گریڈ کریں۔

آئی جی او ٹی-کرم یوگی پلیٹ فارم ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا نیچے دیئے گئے لنک کا استعمال کریں۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.igot.karmayogibharat

ڈاکٹر جتیندر سنگھ گڈ گورننس ڈے پر درج ذیل پورٹل اور ای کتابوں کی تالیفات کا بھی اجرا کریں گے۔از سر نو مرتب پروبٹی پورٹل۔ 2017 میں ایک اختصاصی آن لائن پورٹل (https://probity-dopt.nic.in) کو تمام وزارتوں/ محکموں/ خود مختار تنظیموں/ عوامی شعبے کے بینکوں سے درج ذیل آئٹموں کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے فعال بنایا گیا تھا۔

الف) ایف آر 56(جے)/اسی طرح کی دفعات کے تحت جائزہ ۔

ب) مقدمہ چلانے کی منظوری کے لئے زیر التواء مقدمات کی تعداد

ج) حساس پوسٹوں کی شناخت اور 3 سال سے زائد عرصے سے زیر قبضہ حساس پوسٹوں کی تعداد کا پتہ چلانے کیلئے روٹیشنل ٹرانسفر پالیسی کا نفاذ۔

د) بڑے اور معمولی جرمانے کی تادیبی کارروائیوں کی تعداد

ہ) گروپ 'بی' (نان گزیٹڈ)/گروپ پوسٹوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ ختم کرنا۔

مزید فعالیت کو شامل کرنے کے لیے ڈاک و تار کے محکمے نے موجودہ پروبٹی پورٹل کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے تاکہ صارف کے تجربے کو بہتر بنانےکے ساتھ پورٹل کو بھی بہتر بنیا جا سکے اور نئے ڈیٹا پوائنٹس/پیرامیٹر پر ڈیٹا اکٹھا کئے جا سکیں جس سے مختلف ماڈیولز پر جامع رپورٹس تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ تمام صارف محکمے ماہانہ بنیادوں پر اپڈیٹ شدہ ڈیٹا جمع کرانے کا عہد کریں گے جسے پروبٹی پورٹل پر دستیاب کرایا جائے گا۔

نئے اور نئے سرے سے مرتب کردہ پروبٹی پورٹل اور اس طرح کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت کی معلومات کو حاصل کرنا اس بات کا واضح اشارہ دے گا کہ سرکاری ملازمین کی ’غیر کارکردگی‘ اور ’نا اہلی‘ کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ کہ ہر سرکاری ملازم سے 'دیانتداری' اور 'احتیاط' کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے صحیح رویہ کی توقع کی جاتی ہے۔

ہدایات کے استحکام پر ای بک - مختلف آفس میمورنڈم اور سرکلر کی شکل میں حکومتی ہدایات ڈاک و تار کے محکمے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب تھیں لیکن انسانی وسائل/سروس/پنشن/ٹریننگ سے متعلق امور پر حکومت کی ہدایات کے تازہ ترین اور اپ ڈیٹ ورژن تک رسائی حاصل کرنا سرکاری افسران، محکموں، صارفین اور دلچسپی رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک چیلنج ہوا کرتا تھا۔

ڈاک و تار کے محکمے نے سروس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کو یکجا کرنے کی ایک وسیع مشق شروع کی ہے اور انہیں آسانی سے قابل رسائی بنایا ہے۔ اس کے مطابق 11 اپم مدوں (اور متعلقہ ذیلی مدوں) کے تحت 78 ماسٹر سرکلرز دستیاب کرائے گئے ہیں جنہیں حقیقی وقت کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور ذہین سرچ انجنوں کے ذریعے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ ماسٹر سرکلر ڈاک و تار کے محکمے کے ویب سائٹ https://dopt.gov.inکے ذریعے دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں تمام ماسٹر سرکلر برقی طور پر جاری کئے جائیں گے۔ 78 ماسٹر سرکلروں کی اس تالیف سے توقع ہے کہ آسانی اور سہولت کو فروغ ملے گا اور صارف کے محکموں کو ان کے انسانی وسائل سے متعلق امور کو تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔ ڈاک و تار کے محکمے نے دیگر وزارتوں/محکموں کے انسانی وسائل کے حوالہ جات پر فیصلہ سازی کو تیز کرنے کے مقصد سے صرف ڈیجیٹل موڈ میں صارف کے محکموں سے تمام حوالہ جات وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2014 سے ڈی او پی اینڈ ٹی کی اہم اصلاحات اور کامیابیوں پر ای بک - ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور ہم انڈیا ایٹ 100 پر 25 سال طویل لیڈ اپ والے امرت کال میں داخل ہو گئے ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کا ایک شاندار وژن دیا ہے جس کے لئے حکمرانی کے ہر پہلو میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

2014 سے 2022 تک ڈاک و تار کے محکمے کی اہم اصلاحات اور کامیابیوں کو مرتب کرنے والی ایک ای بک تیار کی گئی ہے۔ عملہ اور تربیت کے محکمہ  کی طرف سے پہلے سے نافذ کردہ اصلاحات میں درج ذیل شامل ہیں:

  • 22 اکتوبر 2022 اور 22 نومبر 2022 کو منعقد کئے گئے روزگار میلہ میں 1.47 لاکھ سے زیادہ تقررناموں کی تقسیم
  • سنٹرل گورنمنٹ میں نوجوان آئی اے ایس افسران کے لئے معاون سکریٹری ڈیپوٹیشن پروگرام
  • سرکاری خدمات میں معذور افراد کے لئے ریزرویشن میں توسیع
  • بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے کے لئے انٹر ویو کا خاتمہ
  • شہریوں میں اعتماد بڑھانے کے لئے دستاویزات کی خود تصدیق کے عمل کا آغاز
  • اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ متفقہ ہونے والے امتحانات کے عمل میں اصلاحات
  • سرکاری ملازمتوں میں مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لئے او بی سی کے لئے صاحب حیثیت کی حدمیں اضافہ
  • معذور قانون ملازمین میں کے لئے بچوں کی نگہداشت کے بھتے میں اضافہ
  • ملازمین کے معذور بچوں کے لئے تعلیمی بھتے کو دوگنا کرنا
  • براہ راست بھرتیوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لئے دس فی صد ریزرویشن
  • خاتون ملازمین کے لئے چائلڈ کیئر لیو میں لچکدار طریقہ کار
  • خاتون ملازمین کے لئے خصوصی میٹرنٹی لیو
  • مرکزی اور ریاستی کمیشنوں کے چیئرپرسن اور ارکان کی مدت سے متعلق ضابطوں کے لئے آر ٹی آئی ایکٹ کو مستحکم کیا گیا
  • سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹرائبیونل کی نئی شاخوں کا قیام
  • انسدادبدعنوانی خاتون کی دفعات کو مستحکم کیا گیا
  • سرکاری ملازمین کے لئے پرفامنس ایپرائزل  کا آن لائن انتظام
  • سول سروس صلاحیت سازی کے لئے قومی پروگرام (مشن کرم یوگی)۔
  • کرم یوگی پرارمبھ کا آغاز جو نئی بھرتی والے افسران کے لئے ایک آن لائن صلاحیت سازی طریقہ کار ہے
  • آئی ایس ٹی ایم کے ذریعہ اے ایس او ایس کے لئے صلاحیت سے منسلک فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام
  • سنٹرل سکریٹریٹ ملازمین کے لئے آٹھ ہزار سے زیادہ پرموشن کی منظوری

سنٹرل سول سروسز پر ایک کتاب (قومی پنشن نظام کی عمل آوری) ضابطے، 2021

2004 سے پہلے سروسز جوائن کرنے والے ملازمین کے پنشن سے متعلق معاملوں کو سی سی ایس (پنشن ) ضابطوں کے تحت نمٹایا جاتا ہے۔ یہ ضابطے ان ملازمین پر لاگو نہیں ہوتے جو نیشنل پنشن سسٹم کے تحت آتے ہیں۔ سنٹرل گورنمنٹ کے ملازمین کے معاملے میں نیشنل پنشن سسٹم کے تحت سروس امور کو نمٹانے کے لئے 31 مارچ 2021 کو سرکاری گزٹ میں ضابطوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب محکمے نے ان ضابطوں پر ایک کتاب شائع کی ہے۔

پنشن سے متعلق ہدایات ، اکتوبر 2022 پر کتابچہ

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خاندان کو پنشن کے فائدوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے ضابطوں کو آسان بنایا ہے اور وزارتوں / محکموں اور پنشن کی ترسیل کرنے والے بینکوں کو متعلقہ ہدایات بھیجی ہیں۔

پنشن اور وضیفہ یافتہ افراد کی بہبود کے محکمے نے پنشن کے ضابطوں کو آسان بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہے۔ اور انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ چلائی گئی مہم 2.0 کے دوران ہدایات جاری کی گئیں ۔

یکم سے  30 نومبر 2022کے دوران ملک بھر میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ پر کتابچہ

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے یکم سے 30 نومبر تک سنٹرل گورنمنٹ کے ملازمین کے لئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے بارے میں مہم چلائی تاکہ زندگی میں آسانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

*****

 

 


 

U.No:14328

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1886393) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi , Tamil