الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو آئی ڈی اے آئی نے شہریوں سے دس سال پہلے جاری آدھار میں اپنی دستاویزوں کی تجدید کرنے کی درخواست کی

Posted On: 24 DEC 2022 4:48PM by PIB Delhi

جن لوگوں کو 10 سال پہلے آدھار جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد کے برسوں میںانہوں نے اس کی کبھی بھی  تجدید نہیں کرائی ہے، ایسے  آدھار نمبر رکھنے والوں کو اپنی دستاویز اپ ڈیٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

لوگسپورٹ کے طورپر  دستاویز (شناخت اور پتہ کا ثبوت) آن لائن یامائی آدھار پورٹل  پراپ لوڈ کرکے یا نزدیکی آدھار سینٹر پر جاکر اپنے آدھار کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

پچھلی ایک دہائی کے دوران، آدھار نمبر ہندوستان کے شہریوں کی شناخت  کے ہمہ گیر طور پر  تسلیم شدہ ثبوت کے طور پر ابھرا ہے۔  مرکزی حکومت کے ذریعہ  چلائی جانے والی 319 اسکیموں سمیت 1100 سے زیادہ سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے تحت خدمات کی فراہمی کے لیے آدھار پر مبنی شناخت کے لئے کیا جاتا ہے۔

ساتھ ہی  کئی مالی اداروں  جیسے  بینک، این بی ایف سی وغیرہ ، گاہکوں کی تصدیق کرنے اور آن بورڈ کرنے کے لیےآدھار کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ شہریوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے آدھار کو شناخت کے موجودہ ثبوت اور پتہ کے ثبوت کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں۔

آدھار میں دستاویزوں کو اپ ڈیٹ کرنے سے زندگیکو سہل بنانے،  خدمات کی بہتر  فراہمی میں مدد ملتی ہے اور درست طریقے سے تصدیق ہوتی ہے۔  یوآئی ڈی اے آئی شہریوں کو ہمیشہ اپنی دستاویزات کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے، اور 09 نومبر 2022 کو  اعلان شدہ آدھار (اندراج  اور تجدید) (دسویں ترمیم)  ریگولیشن  کی اس  سمت ایک اور قدم تھا۔

یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (  یوآئی ڈی اے آئی) ایک بار پھر  شہریوں  سے آدھار ڈیٹا بیس میں جانکاری کی مسلسل درستگی کے لیے اپنی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست اور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14329

 


(Release ID: 1886380) Visitor Counter : 177