الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی

Posted On: 23 DEC 2022 1:59PM by PIB Delhi

حکومت کی پالیسیوں کا مقصد اپنے صارفین کے لئے ایک کھلا، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کو یقینی بنانا ہے۔ انٹرنیٹ کی توسیع کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ بھارتی آن لائن آ رہے ہیں ۔ چہرے کی شناخت کی ٹیکنا لوجی کے لئے معلومات تیار کرنے کے مقصد سمیت بایو میٹرک کے ذیعے چہرے کی شناخت کی معلومات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

اطلاعاتی ٹیکنا لوجی قانون 2000 کی دفعہ 43 اے کے تحت ایک کارپوریٹ ادارہ ، جو کسی بھی حساس ذاتی ڈاٹا یا معلومات کو اپنے پاس رکھتا ہے یا اس کے زیر کنٹرول یا اس کے زیر انتظام کمپیوٹر وسائل میں رکھتا ہے یا اسے ہینڈل کرتا ہے ، وہ متاثرہ شخص کو غلط نقصان پہنچانے یا غلط نقصان پہنچانے کے لئے معاوضہ دینے کا ذمہ دار ہے۔ حکومت نے مذکورہ ضابطے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، حساس ذاتی ڈاٹا یا معلومات کے ساتھ ساتھ مناسب حفاظتی طریقوں اور طریقہ کار کے بارے میں قواعد وضع کئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022 کے نام سے بل کا ایک مسودہ تیار کیا ہے اور اس پر  عوامی مشاورتی عمل کے تحت عوام سے رائے طلب کی ہے۔

یہ معلومات  آج الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-12-2022 )

U. No.  14293

 


(Release ID: 1886183) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Telugu