بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 19 دسمبر ، 2022 ء تک 766478 الیکٹرک گاڑیوں   کے لئے تعاون کیا گیا

Posted On: 23 DEC 2022 2:48PM by PIB Delhi

 

 

  • اسکیم کے تحت 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 6315 ای بسوں کو منظوری دی گئی۔
  • اسکیم کے تحت 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 68 شہروں میں 2877 چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ۔

 

 

الیکٹرک وہیکلز کی تیز رفتار تیاری اور انہیں اپنانے ( فیم انڈیا ) اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 19 دسمبر ، 2022 ء تک 7,66,478 الیکٹرک گاڑیوں کو ڈیمانڈ انسینٹیو کے ذریعے تقریباً 3311 کروڑ روپئے  کا تعاون فراہم کیا گیا ہے  ۔ اس کے علاوہ ، بھاری صنعتوں کی وزارت نے 26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکیم کے تحت شہروں کے اندر اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے لئے 65 شہروں/ ایس ٹی یوز / سی ٹی یوز  /  ریاستی سرکاری اداروں کے لئے  6315 ای-بسوں کی منظوری دی ہے۔

وزارت نے فیم انڈیا (بھارت میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیز رفتار تیاری اور انہیں اپنانے) اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر علاقوں کے 68 شہروں میں 2877 چارجنگ اسٹیشنوں کو بھی منظوری دی ہے۔

فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کو نافذ کرنے کے لئے مختص رقم اور اس کے استعمال کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

مالی سال

مختص بجٹ

30 نومبر ، 2022 ء تک  استعمال کیا گیا فنڈ

1

2019-2020

Rs. 500.00 Crore

Rs. 500.00 Crore

2

2020-2021

Rs. 318.36 Crore

Rs. 318.36 Crore

3

2021-2022

Rs. 800.00 Crore

Rs. 800.00 Crore

4

2022-2023

Rs. 2903.08 Crore

Rs. 1128.45 Crore

یہ معلومات آج بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14296



(Release ID: 1886181) Visitor Counter : 100


Read this release in: Telugu , Malayalam , English