وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے چار باصلاحیت خاتون کھلاڑیوں کی بھرتی کی
Posted On:
23 DEC 2022 1:58PM by PIB Delhi
’’ناری شکتی‘‘کو بڑھاوا دینے کے لئے ہندوستانی فوج کی کوششوں کو مہمیز کرتے ہوئے ، ہندوستانی فوج نے اپنے مشن اولمپک پروگرام کے تحت چار محنتی خاتون کھلاڑیوں کو براہ راست داخلہ حولدار کے طور پر ملٹری پولس کور میں بھرتی کیا ہے۔
چار باصلاحیت خاتون کھلاڑی ؛نو بھرتی شدہ حولدار ساکشی(باکسنگ)؛ نو بھرتی شدہ حولدار اروندھتی چودھری(باکسنگ)؛ نو بھرتی شدہ حولدار بھتیری(کشتی)؛ اور نو بھرتی شدہ حولدار پرینکا(کشتی)نے باکسنگ اور کشتی میں قومی چمپئن شپ میں خاتون زمرے میں ہندوستانی فوج کی نمائندگی کرنے کے لئے سر فہرست رہ کر تاریخ مرتب کی ہے۔بھوپال میں چٹھے ایلیٹ خاتون قومی باکسنگ چمپئن شپ 2022(19 سے 26دسمبر 2022)اور وشاکھاپٹنم میں سینئر قومی مقے بازی چمپئن شپ (21سے 23دسمبر 2022)میں یہ حصہ لے رہی ہیں۔
ہندوستانی فوج میں کھیل عملے کو بڑھاوا دینے اور ان کی حمایت کرنے کی ایک طویل شاندار روایت ہے اور ’’مشن اولمپک‘‘نامی ایک جامع طریقے سے تیار پروگرام بھی چلاتی ہے۔اس سے پہلے سال میں 400میٹر ایتھلیٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بین الاقوامی سطح کی کھلاڑی سومی اور باکسنگ میں دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی جاسمین لمبوریا کو بھی ہندوستانی فوج کے ذریعے بھرتی کیا گیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14285)
(Release ID: 1886056)