ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور آئی ایم ڈی ہیٹ ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے 23 ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں
وزیرموصوف کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہروں کی وجہ سے پیدا ہونے والا تناؤ سانس اور اموات میں اضافہ کرتا ہے، زرخیزی کو کم کرتا ہے، جانوروں کے رویے میں تبدیلی لاتا ہے، اور مدافعتی اور اینڈوکرائن سسٹم کو دباتا ہے، اس طرح جانوروں میں بعض بیماریوں کے تئیں حساسیت بڑھ جاتی ہے
Posted On:
22 DEC 2022 3:29PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، افرادی قوت، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) ہیٹ ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے 23 ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
مویشیوں پر گرمی کی لہروں کے اثر سے متعلق آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان ریاستوں میں ہیٹ ایکشن پلان تیار کیے جا رہے ہیں، جہاں زیادہ درجہ حرارت کا خطرہ ہے ،جس کی وجہ سے ہیٹ ویو کے حالات پیدا ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مطالعے کے مطابق، گرمی کی لہروں کی وجہ سے پیدا ہونے والا تناؤ، سانس اور اموات کو بڑھاتا ہے، زرخیزی کو کم کرتا ہے، جانوروں کے رویے میں تبدیلی لاتا ہے، اور مدافعتی اور اینڈوکرائن سسٹم کو دباتا ہے، اس طرح جانوروں کی بعض بیماریوں کے تئیں حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہیٹ ایکشن پلان ایک جامع ابتدائی انتباہی نظام اور شدید گرمی کے واقعات کے لیے تیاری کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ کمزور آبادی پر شدید گرمی کے صحت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیاری، معلومات کے تبادلے، اور رسپانس کوآرڈینیشن کو بڑھانے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک موافقت پذیر اقدام کے طور پر، آئی ایم ڈی نے مقامی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ملک کے کئی حصوں میں ہیٹ ایکشن پلان شروع کیا ہے ،تاکہ گرمی کی لہروں کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جا سکے اور ایسے مواقع کے دوران اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیا جاسکے۔ یہ ہیٹ ایکشن پلان 2013 سے عمل میں آیا ہے۔
گرمی کی لہر موسم کے شدید مظاہر میں سے ایک ہے، جس کے لیے آئی ایم ڈی ابتدائی وارننگ جاری کرتا ہے۔ ملک میں اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ گرمی کی لہریں بھی زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ایک اقدام کے طور پر آئی ایم ڈی منصوبہ بندی کے مقصد کے لیے مارچ کے آخری ہفتے میں اپریل، مئی اور جون کے مہینوں کے درجہ حرارت کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر رہا ہے۔ یہ نقطہ نظر اس مدت کے دوران گرمی کی لہروں کے متوقع منظر نامے کو بھی سامنے لاتا ہے۔
موسمی آؤٹ لک کے بعد اگلے دو ہفتوں کے لیے ہر جمعرات کو توسیعی رینج آؤٹ لک جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شدید موسم کی پیشن گوئی اور کلر کوڈیڈ وارننگز بشمول ہیٹ ویو وارننگ روزانہ کی بنیاد پر اور مزید دو دن کے لیے آؤٹ لک کے ساتھ اگلے پانچ دنوں کے لیے جاری کی جاتی ہیں۔
آئی ایم ڈی گرمی کی لہر کے بارے میں صبح (صبح 8 بجے) ایک اضافی بلیٹن جاری کرتا ہے، جو دن کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں معاونت کے لیے 24 گھنٹوں کے لیے موزوں ہے اور اس بلیٹن کو تمام متعلقہ افراد تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔ یہ تمام بلیٹن آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ پر بھی، گرمی کی لہروں کے لیے بنائے گئے خصوصی صفحہ پر پوسٹ کیے جاتے ہیں۔
گرمی کی لہر کی پیشن گوئی اور وارننگ میں حالیہ پیش رفت: -
- جی آئی ایس پر گرمی کی لہر کی نگرانی اور پیشن گوئی کی معلومات
- کم سے کم درجہ حرارت، نمی اور ہوا کے اثرات کو شامل کرکے خصوصی گرمی کی لہر اور اس کے اثرات کا بلیٹن (مارچ تا جون) 1600 بجےآئی ایس ٹی کے حساب سے جاری۔
- زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، کم سے کم درجہ حرارت، نمی، ہوا اور دورانیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے، گرم موسم کے چار مہینوں (مارچ، اپریل، مئی اور جون) کے لیے پورے ملک کے لیے ہیٹ ویو کے خطرے کا تجزیہ مکمل ہو گیا ہے۔ یہ گرمی کی لہروں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے مختلف موسمیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر خطرات کے اسکورز کی شناخت کا باعث بنے گا۔ ان اسکورز کو مستقبل میں مخصوص مقامات کے لیے ہیٹ ویو کے اثرات پر مبنی الرٹس پیدا کرنے کے لیے حد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہیٹ ویو کی معلومات کے لیے ویب پیج کا لنک یہ ہے https://internal.imd.gov.in/pages/heatwave_mausam.php
حال ہی میں آئی ایم ڈی نے ویب پر مبنی آن لائن "کلائمیٹ ہیزرڈ اینڈ ولنریبلٹی ایٹلس آف انڈیا" کو پیش کیا،جو 13 انتہائی خطرناک موسمیاتی واقعات کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر معاشی، انسانی اور جانوروں کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ اس تک ، اس لنک کے ذریعہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے https://imdpune.gov.in/hazardatlas/abouthazard.html۔ موسمیاتی خطرہ اور خطرے کا ایٹلس ریاستی حکومت کے حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو موسم کے مختلف شدید واقعات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مناسب کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ایٹلس گرمی کی لہروں سمیت مختلف شدید موسمی واقعات کے لیے اثرات پر مبنی پیشن گوئی جاری کرنے کے لیے آئی ایم ڈی کے حوالے کے طور پر کام کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14246
(Release ID: 1885908)