وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مزید دوآیوش اداروں کو این اے بی ایچ اور این اے بی ایل سے منسلک کیا گیا


آیوش کے مزید دو ادارے این اے بی ایچ اور این اے بی ایل کی باوقار لیگ میں شامل ہوئے

مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ نئی دلی ایسا پہلا ادارہ بن گیا ہے، جو سی سی آر اے ایس کے تحت این اے بی ایچ سے منسلک ہو گیا ہے

Posted On: 22 DEC 2022 6:53PM by PIB Delhi

آیوش کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کے دوران بھارتی طریقۂ علاج کےادارے اور اسپتال اپنے طبی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کوتیزی سے بہتربنا رہے ہیں۔ آیوش کی وزارت کے آیوروید علوم میں تحقیق کی مرکزی کونسل سی سی آر اے ایس، سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سی اے آر آئی، نئی دلی اور جھانسی کے سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے جو اپنے طور پر دو اعلیٰ ادارے ہیں، خود کو این اے بی ایچ اور این اے بی ایل سے بالترتیب منسلک کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این اے بی ایچ بھارت کا کوالٹی کونسل کا ایک آئینی بورڈ ہے، جو حفظانِ صحت کی تنظیموں کے لئے قائم کیا گیا ہے اور یہ منسلک ہونے کے پروگرام چلاتا ہے۔ منسلک ہونے کے عمل میں مریضوں کی حفاظت اور قومی و بین الاقوامی معیارات پر مبنی کوالٹی حفظان صحت پر توجہ دی جاتی ہے۔


اس حصولیابی پر آیوش وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے دونوں اداروں کے افسران اور عملے کو، خود کو وقف کر دینے اور لگاتار کوششوں پر مبارکباد دی۔ آیوش کی وزارت کے خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے جودونوں اداروں کے نمائندہ ہیں، نئی دلی میں آیوش بھون میں اس باقاعدہ تقریب میں شرکت کی۔

نئی دلی میں آیوروید کا مرکزی تحقیقی ادارہ 1979 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ آیوش کی وزارت کے تحت آیوروید علوم میں تحقیق کی مرکزی کونسل ای سی آر اے ایس کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
این اے بی ایل کے، سی سی آر اے ایس - سی اے آر آئی، جھانسی (یو پی) سے منسلک ہونا۔
آیوروید کی تحقیق سے متعلق مرکزی ادارہ جھانسی آیوش کی وزارت کے تحت سی سی آر اے ایس کے اعلیٰ ترین اداروں میں سے ایک ہے، جس میں جدید ترین کوالٹی کنٹرول لیباریٹری (کیمسٹری، مائکرو بایولوجی، فارمیکاگنوزی)، آیوروید فارمیسی، سنٹرل ہربیریئم اور میوزیم اور خام دواؤں کی قومی ریپوزٹری بھی موجود ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YW37.jpg

***

ش ح۔ اس ۔ ک ا



(Release ID: 1885894) Visitor Counter : 139


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Punjabi