شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی نے میسرزٹی اے ایس ایل کو وڈودرا ہوائی اڈے پر فائنل اسمبلی لائن اورایم آراو سہولت کے قیام کے لیے 50 ایکڑ زمین کے  الاٹمنٹ کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 22 DEC 2022 2:09PM by PIB Delhi

حکومت، ہندوستان میں سرکاری اور نجی انٹرپرائزیز کے ذریعہ ایک  علاقائی ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور اس سے منسلک آلات سمیت ہوائی جہاز کی تیاری کو فروغ دے رہی ہے  اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعہ تیار کردہ ہندوستان -228 (اپ گریڈ شدہ) سول ہوائی جہاز ایک 19 نشستوں والا ٹربو پروپ ہوائی جہاز ہے جو علاقائی کنکٹیوٹی  کے لیے موزوں ہے۔ ایچ اے ایل نے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز (این اے ایل) کے ساتھ 19 نشستوں والے لائٹ ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ – سارس ایم کے IIکے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور سرٹیفکیشن اور اس کے بعد ہوائی جہاز کے پروڈکشن ، مارکیٹنگ اور لائف اسٹائل  کی دیکھ بھال کے لیے بھی مفاہمتی قراردادپر دستخط کیے ہیں ۔

میسرز ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کے ذریعےسی -295 ملٹری ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ کی تیاری کے لیے حکومت کی ’’ آتم نربھر بھارت‘‘ پہل  کو فروغ دینے کے لیے (ایئر بس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے اشتراک  سے، ایک فائنل اسمبلی لائن اور دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آراو) کی سہولت)، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے میسرز ٹی اے ایس ایل کو وڈودرا ہوائی اڈے پر فائنل اسمبلی لائن اورایم آراو سہولت قائم کرنے کے لیے 50 ایکڑ زمین کے  الاٹمنٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا سنگ بنیاد30اکتوبر2022  کو رکھا گیا تھا۔

موجودہ پالیسی طیاروں کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو قابل بناتی ہے۔ حکومت ہندوستان میں سرکاری اور نجی انٹرپرائزیز کے ذریعہ علاقائی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز اور اس سے منسلک آلات سمیت طیاروں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے  رہی  اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعہ تیار کردہ ہندوستان -228 (اپ گریڈ شدہ) سول ہوائی جہاز ایک 19 نشستوں  والا ٹربو پروپ مسافربردار طیارہ ہے جو علاقائی کنکٹیوٹی  کے لیے موزوں ہے۔ ایچ اے ایل نے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز (این اے ایل) کے ساتھ 19 نشستوں والے لائٹ ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ – سارس ایم کے IIکے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور سرٹیفکیشن اور اس کے بعد ہوائی جہاز کے پروڈکشن ، مارکیٹنگ اور لائف اسٹائل  کی دیکھ بھال کے لیے بھی مفاہمتی قراردادپر دستخط کیے ہیں ۔

مغربی بنگال میں مسافربردار طیاروں کی تیاری کے لیے دفاعی راہداری کی طرز پر خصوصی اقتصادی زون یا ایوی ایشن کوریڈور بنانے کی کوئی تجویز وزارت کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

شہری ہوا بازی کی قومی پالیسی، 2016 ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو نمایاں انداز میں فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کا مقصد ہوا بازی کے مختلف ذیلی شعبوں جیسے ایئر لائنز، ہوائی اڈے، کارگو، دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آراو) سروسز، جنرل ایوی ایشن، ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ، ہنرمندی کےفروغ  وغیرہ کی ہم آہنگ ترقی کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے۔

یہ جانکاری شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14213



(Release ID: 1885803) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Tamil , Telugu