سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال مسلسل عمل ہے
ٹریفک کے ہجوم ، باہمی ترجیح اور فنڈز کی دستیابی کے مطابق کیے گئے کام
प्रविष्टि तिथि:
22 DEC 2022 1:07PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں(این ایچ ایس) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے ۔ 2023-2022 کے دوران این ایچ ایس کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے لیے ریونیو ہیڈ کے تحت بجٹ تخمینہ (بی ای) مرحلے پر تقریباً 2,480 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت نے 2023-2022 کے دوران اب تک ، کیپٹل ہیڈ کے تحت، وقتاً فوقتاً تجدید(پی آر) / قومی شاہراہوں پر رائیڈنگ کوالٹی پروگرام کی بہتری (آئی آر کیو پی) کے کاموں کے لئے ، تقریباً768 کروڑ روپے بھی مختص کیے ہیں جو ایم اینڈ آر کام بھی ہیں۔
2023-2022 کے دوران اب تک تقریباً 44.64 کروڑ روپے ریاست راجستھان کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو قومی شاہراہوں کے(این ایچ ایس) کے ایم اینڈ آر کے لیے راجستھان کی ریاستی حکومت کو سونپے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی طرف سے ان کے سپرد کردہ قومی شاہراہ کے(این ایچ) حصوں کے ایم اینڈ آر کے لیے بھی فنڈز خرچ کیے جاتے ہیں۔
موجودہ مالی سال کے دوران ریاست راجستھان میں قومی شاہراہ ( این ایچ-68 ) کے لیے منظور کیے گئے ایم اینڈ آر کاموں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں: -
|
نمبرشمار
|
منظور شدہ کام کا نام
|
کام کی مدت (معاہدے کے مطابق)
|
منظور شدہ رقم (کروڑ روپے میں)
|
|
1.
|
این ایچ-68 کے گاندھو پل سے گجرات بارڈر تک کی پرت سازی/ پختہ سازی
|
6 ماہ
|
31.92
|
|
2.
|
این ایچ-68 کے جیسلمیر سے باڑ میر تک کے حصے کی مختصر مدتی بہتر کاری اور معمول کی دیکھ بھال
|
3 سال
|
17.30
|
|
3.
|
این ایچ-68 کے باڑ میر سے گاندھو پل تک کے حصے کی قلیل المدتی بہتر کاری اور معمول کی دیکھ بھال
|
3 سال
|
26.57
|
اس کے علاوہ، راجستھان میں این ایچ-68 کے 123.410 کلو میٹر سے 160.700 کلومیٹر میں دیکھ بھال اور مرمت( ایم اینڈ آر) کے کاموں کا دائرہ کار جاری کام کے انجینئرنگ حصولیابی معاہدہ (ای پی سی) کے تحت آتا ہے۔
قومی شاہراہوں (این ایچ ایس) کی ترقی اور دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے۔ اس کے مطابق قومی شاہراہوں پر کام ٹریفک کی کثافت، باہمی ترجیح اور قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے قابل حالات میں رکھنے کے لیے فنڈز کی دستیابی کے مطابق وقتاً فوقتاً اٹھایا جاتا ہے۔
قومی شاہراہوں پر مختلف قسم کے دیکھ بھال اور مرمت ایم اینڈ آر کام کیے گئے ہیں جن میں عام مرمت (او آر) ، متواتر تجدید(پی آر) ، خصوصی مرمت(ایس آر) اور فلڈ ڈیمیج ریپیئرز(ایف ڈی آر) شامل ہیں۔
قومی شاہراہوں کے پھیلاؤ کا ایم اینڈ آر، جہاں یا تو ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں یا آپریشن، دیکھ بھال اور منتقلی (او ایم ٹی) کنسیشنز/آپریشن اینڈ مینٹیننس (کیو اینڈ ایم) کنٹریکٹس دیے گئے ہیں،ڈیفیکٹ لیبلٹی( ڈی ایل پی) کی مدت / رعایت کی مدت تک متعلقہ رعایت یافتگان / ٹھیکیداروں کی ذمہ داری ہے ۔
ایسے قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے قابل حالات میں رکھنے کے لیے قومی شاہراہوں کے میزانیہ کے ایم اینڈ آر دستیاب بجٹ کے اخراجات، باہمی ترجیح اور ٹریفک کثافت کے مطابق باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں۔
وزارت کے افسران اور مختلف ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں [یعنی۔ این ایچ اے آئی ، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)] وقتاً فوقتاً قومی شاہراہوں کے حالات کا باقاعدہ جائزہ لیتے ہیں۔ اس کے مطابق، قومی شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے باہمی ترجیحات، ٹریفک کی کثافت اورقومی شاہراہوں کو ٹریفک کے قابل حالات میں رکھنے کے لیے فنڈز کی دستیابی کے مطابق مزید ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.14211
(रिलीज़ आईडी: 1885678)
आगंतुक पटल : 127