امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای کامرس میں فرضی  اور گمراہ کن جائزوں سے صارفین کے مفادات  سلامتی اورتحفظ کے لیے، معیارات سے متعلق بھارتی  بیورو (بی آئی ایس) نے فریم ورک کو نوٹیفائی کیا ہے


صارفین کے جائزے شائع کرنے والے معیارات رضاکارانہ ہوتے  ہیں  اور ہر آن لائن پلیٹ فارم پر  ان کا اطلاق ہوتا ہے

Posted On: 21 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) یعنی معیارات سے متعلق بیورو  نے 23.11.2022 کو ان کے جمع کرنے، اعتدال اور اشاعت کے تقاضے' ای کامرس میں فرضی اور دھوکہ دہی پر مبنی جائزوں سے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے آن لائن صارفین کے جائزے  پر فریم ورک کو نوٹیفائی کیا ہے۔ معیارات رضاکارانہ ہیں اور ہر آن لائن پلیٹ فارم پر لاگو ہوتے ہیں جو صارفین کے جائزے شائع کرتا ہے۔ معیار کے رہنما اصول سالمیت، درستگی، رازداری، سلامتی، شفافیت، رسائی اور ردعمل  پر مبنی ہیں۔

معیار اس بات کی تصدیق کے لیے کہ آیا جائزہ لینے والا ایک حقیقی شخص ہی  ہے جائزہ لینے والے مصنف کی شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے متعدد طریقے تجویز کرتا ہے۔ جن میں درج ذیل طریقے شامل ہیں:

1) ایک یا زیادہ ای میلز بھیج کر اور جواب کا انتظار کرکے ای میل  پتے کی تصدیق کرنا۔

2) جائزے کے مصنف کے ڈومین نام اور ای میل  پتےکی توسیع کی ،آن لائن جائزے کے مضمون /یا تشخیص شدہ پروڈکٹ یا سروس کے نام کے مقابلے میں تصدیق کرنا۔

3) ایک ای میل بھیجنا جو جائزہ لینے کے مصنف سے کہے کہ وہ لنک پر کلک کرکے اپنے رجسٹریشن کی تصدیق کرے۔

4) ایک پروگرام کی تصدیق جو  ویب سائٹس کا تحفظ کرتا ہے۔

5) ٹیلی فون کالس یا ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق۔

6) سنگل سائن آن (ایس ایس او) کے ذریعے شناخت کی تصدیق۔

7) جغرافیائی محل وقوع یا آئی پی ایڈریس کے ذریعے شناخت کی تصدیق۔

8) جائزہ کے منتظم کار کی طرف سے تصدیق کہ  آیاجائزہ لینے والے کا ای میل پتہ جائزہ کرنے سے پہلے والے جائزے میں  درست ہے یا نہیں۔ اور

9) ایک واحد صارف کا استعمال کرتے ہوئے فی ای میل  پتے  کی تصدیق۔نیز

10) کیپچا نظام  کا استعمال کرتے ہوئے تصدیق۔

تنظیم کے لیے  یہ ضروری ہے کہ وہ ایک تحریری ضابطہ اخلاق تیار کرے، جو تمام انتظامیہ اور عملے کو  دستیاب کرایا جائے، جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ اس میں معیار اور رہنما اصولوں پر کس طرح  عمل  پیرا ہواجائے گااور انہیں کس طرح برقرار رکھا جائےگا۔

***********

 

 

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.14193


(Release ID: 1885628)
Read this release in: English , Marathi , Tamil