ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں براہ راست روزگار کا تخمینہ 45 ملین ہے: مرکز کا بیان

Posted On: 21 DEC 2022 4:05PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشناجردوش نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل اکاؤنٹس اسٹیٹکس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں صنعتی پیداوار کی اوسط حصہ داری کے اعتبار سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ٹیکسٹائل صنعت کا تعاون تقریبا 7 فیصد رہا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں براہ راست روزگار تقریبا 45 ملین ہے ۔ حکومت مختلف اسکیمیں اور پروگرام نافذ کررہی ہے تاکہ  ٹیکسٹائل صنعت نیز  بنائی کی جدید کاری اور اسکی پروسیسنگ وغیرہ کی توسیع کے علاوہ سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ کیا جاسکے ۔ مربوط ٹیکسٹائل پارکوں کے لئے ٹیکسٹائل سیکٹر ، سلک سامگر۔2 اور اسکیم میں صلاحیت سازی کے لئے مربوط پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم ، نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام، نیشنل ہینڈ ی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام  اور سمرتھ اسکیم شامل کی گئی ہے ۔

عالمی سطح پر ہندوستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی حصہ داری کو بڑھانےکےلئے  حکومت نے 3 سال کی مدت میں 7 بڑے ٹیکسٹائل  پارکوں کے  قیام کے لئے ٹیکسٹائل اورپردھان منتری میگا مربوط ٹیکسٹائل وژن اور ملبوسات پارک (پی ایم ۔ مترا) اسکیم کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی ہے۔ پی ایم مترا اسکیم کا مقصد ٹیکسٹائل صنعت کے تمام ویلیو چین کےلئےبڑے پیمانے پر مربوط اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچےکی سہولت کو فروغ دیناہے اوراس سے ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور مقابلے کےمحاذپر آگے بڑھا جاسکے گا ۔

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.14194


(Release ID: 1885615) Visitor Counter : 107
Read this release in: English , Marathi , Tamil