خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ایم وی وائی کے تحت 3.11 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کا اندراج کیا گیا اور 12150 کروڑ روپے سے زیادہ کے زچگی کی مراعات 2.77 کروڑ سے زیادہ مستحقین کو تقسیم کی گئیں

Posted On: 16 DEC 2022 6:10PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت، 3.11 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کا اندراج کیا گیا ہے اور اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک اور 21.11.2022 تک 2.77 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو 12150 کروڑ روپے سے زیادہ کے زچگی کی مراعات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک اور 21.11.2022 تک پی ایم ایم وی وائی کے تحت اندراج شدہ مستفیدین کی ریاست وار تعداد ضمیمہ-I میں ہے۔

پی ایم ایم وی وائی کے تحت، زچگی کے فوائد صرف مستفید ہونے والے کے آدھار نمبر کی بنیاد پر حاصل کیے جاسکتے ہیں تاکہ کسی بھی بدعنوانی یا بددیانتی سے بچا جاسکے۔ اہل استفادہ کنندہ کو براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) موڈ میں اس کے آدھار نمبر سے منسلک اپنے بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں نقد ی کی شکل میں ترغیب ملتی ہے۔

ضمیمہ-I

اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک اور 21.11.2022 تک پی ایم ایم وی وائی کے تحت اندراج شدہ مستفیدین کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تعداد ظاہر کرنے اسٹیٹمنٹ

 

نمبرشمار

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقہ کانام

اندراج شدہ مستفیدین کی تعداد

1

انڈمان و نکوبار  جزائر

7,631

2

آندھرا پردیش

14,89,780

3

اروناچل پردیش

29,050

4

آسام

9,85,373

5

بہار

32,15,186

6

چنڈی گڑھ

31,117

7

چھتیس گڑھ

7,34,843

8

دادر اورنگر حویلی اور دمن و دیو

18,455

9

دہلی

3,83,753

10

گوا

24,714

11

گجرات

11,20,067

12

ہریانہ

7,31,828

13

ہماچل پردیش

2,45,462

14

جموں و کشمیر

3,10,807

15

جھارکھنڈ

7,99,128

16

کرناٹک

19,53,622

17

کیرالہ

9,03,960

18

لداخ

5,004

19

لکشدیپ

1,537

20

مدھیہ پردیش

32,00,067

21

مہاراشٹر

32,25,799

22

منی پور

61,465

23

میگھالیہ

46,074

24

میزورم

35,455

25

ناگالینڈ

33,557

26

اڈیشہ

7

27

پڈوچیری

31,271

28

پنجاب

5,39,576

29

راجستھان

19,46,812

30

سکم

14,297

31

تملناڈو

15,20,028

32

تلنگانہ

3

33

تریپورہ

1,03,197

34

اترپردیش

55,05,537

35

اتراکھنڈ

2,78,927

36

مغربی بنگال

16,52,359

 

مجموعی

3,11,85,748

 

 

 

**********

 

 

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.14188


(Release ID: 1885609) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Manipuri