شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑے  ہوائی اڈوں پر زیادہ آمد ورفت کے اوقات کے دوران بھیڑ بھاڑ کا جائزہ

Posted On: 21 DEC 2022 6:13PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب راجیو بنسل نے بنگلورو اور ممبئی کے ہوائی اڈوں کے آپریٹروں کے ساتھ آج  ایک میٹنگ کی جس میں حفاظت اور سلامتی کے ضابطہ کاروں، شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے ڈائرکٹرجنرل اور شہری ہوا بازی کی سکیورٹی کے بیورو کے ڈائرکٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اور زیادہ آمد ورفت کے اوقات کے دوران بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے بنگلورو اور ممبئی ہوائی اڈوں پر کئے گئے اقدامات کا جائزلیا۔

حکومت کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو کچھ مختلف مقامات پر  بھیڑ بھاڑ  اور طویل انتظارکا سامنا ہے۔ یہ پریشانی خاص موسموں میں سفر کرنے کی وجہ سے بہت سے ہوائی مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک میٹنگ اس سے پہلے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے 7 دسمبر 2022 کو منعقد کی تھی۔ جس میں انھوں نے بڑے ہوائی اڈوں کے آپریٹرز کو ہدایت دی تھی کہ وہ رکے ہوئے کاموں کی نشاندہی کریں اور مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ کریں۔

آج کی میٹنگ میں شہری ہوا بازی کے سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ ہوائی اڈے کی کمپنیوں کو مسافروں کی تعداد سے مطابقت کے لیے درکار سہولیات فراہم کرنا ہوں گی جس سے ہوائی مسافروں کے لیے رکاوٹوں کے بغیر سفر کی سہولت فراہم ہوسکے۔

ہوائی اڈوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مختلف پہلوؤں پر روزانہ ریکارڈس پیش کریں۔ جس میں (a) داخلے کے  دروازوں اور سکیورٹی لین پر یہ اطلاع سوشل میڈیا پر بھی فراہم کی جائے۔ ؛ (b) یہ بھی معلومات فراہم کی جائے کہ سبھی ایئرلائنیں اپنے چیکنگ کاؤنٹر پر عملہ پوری طرح تعینات کر رہی ہیں؛ (c) سیکیورٹی لین کی تعداد میں اضافے کے لیے اضافی ایکسرے مشینوں کی تنصیب؛ (d) زیادہ آمد ورفت والے اوقات کے دوران پروازوں کے شیڈیول کو متوازن بنایا ، (e) متعلقہ معلومات مسافروں کو فراہم کی جائے۔

بڑے ہوائی اڈوں پر صورتحال پر مسلسل قریبی نظر اور صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ  آنے والے دنوں میں مزید آسانی پیدا ہوجائے گی۔

*****

(ش ح - اس - ر ا) 

U.No.14181


(Release ID: 1885592) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Marathi , Hindi