ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اکتوبر 2022 تک جملہ 2843 کلومیٹر میں سے 1610 کلومیٹر روٹ کی لمبائی مکمل ہو چکی ہے


انڈین ریلوے نے انڈیا پوسٹ کے تعاون سے جوائنٹ پارسل پروڈکٹ کا آغاز کیا جس کا مقصد بزنس ٹو کسٹمر اور بزنس ٹو بزنس مارکیٹ کو ہدف بنانا ہے

Posted On: 21 DEC 2022 4:30PM by PIB Delhi

مال بردار نقل و حمل کے لیے، بھارتی ریلوے نے ایک میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹ یعنی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) شروع کیا ہے، جس میں ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی - دادری سے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ 1506 کلومیٹر) اور ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ای ڈی ایف سی- لدھیانہ سے سون نگر - 1337 کلومیٹر) شامل ہے۔

اکتوبر 2022 تک کل 2843 کلومیٹر میں سے 1610 کلومیٹر (ای ڈی ایف سی کا 799 کلومیٹر اور ڈبلیو ڈی ایف سی کا 811 کلومیٹر) روٹ کی جملہ لمبائی مکمل ہوچکی ہے۔

انڈین ریلوے نے انڈیا پوسٹ کے تعاون سے جوائنٹ پارسل پروڈکٹ (جے پی پی) کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ای کامرس اور ایم ایس ایم ای مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بزنس ٹو کسٹمر (بی 2 سی) اور بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) مارکیٹ کو نشانہ بنانا ہے۔ 'جے پی پی' کے تحت انڈیا پوسٹ فرسٹ اور لاسٹ مائل خدمات فراہم کرتا ہے اور انڈین ریلوے مڈل مائل خدمات فراہم کرتا ہے۔

اس سلسلے میں سورت اور وارانسی کے درمیان تاپتی گنگا ایکسپریس (19045/46) میں پارسل وین منسلک کرکے 31.03.2022 کو 'جے پی پی' کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 14170



(Release ID: 1885587) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi