عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ 2018 سے 2021 تک مرکزی حکومت کی سروسز میں بینچ مارک معذوروں کے 4798 افراد کی بھرتی کی گئی


وزیر  موصوف نے کہا کہ اہم عہدوں کے لئے درخواست کرنے میں عوامی بیداری پیدا کرنے اور بینچ مارک معذور امیدواروں کی مدد کے لئے سرکار کے ذریعے کئی اقدامات کئے گئے ہیں

بینچ مارک معذور امیدواروں کو تحریری امتحان؍کمپیوٹر پر مبنی امتحان کے لئے کاتب کی سہولت فراہم کی گئی

ایسے امیدواروں کو فی گھنٹہ 20 منٹ کا اضافی وقت بھی مہیا کیا گیا

Posted On: 21 DEC 2022 1:40PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایت اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج بتایا کہ سال 2018 سے 2021 تک مرکزی  حکومت کے عہدوں اور سروسز میں راست   بھرتی کے توسط سے 4798 معذور افراد کی بھرتی کی گئی۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ عوامی بیداری پیدا کرنے اور اہم عہدوں کے لئے درخواست کرنے میں بینچ مارک معذور امیدواروں کی مدد کے لئے حکومت کے ذریعے کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ بینچ مارک معذور افراد کو جو بینائی سے محروم ہو، لوکوموٹر معذوری کا شکار ہو(جن کے دونوں ہاتھ متاثر ہوں)اور سریبرل پالسی کے زمرے میں امیدواروں کے ذریعے خواہش کا اظہار کرنے پر تحریری امتحان ؍کمپیوٹرپر مبنی امتحان کے لئے کاتب کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ باقی بینچ مارک معذور امیدواروں کو امتحان کے وقت چیف میڈیکل آفیسر ؍سول سرجن؍گورنمنٹ ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تصدیق نامہ پیش کرنے پر اس طرح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ایسے امیدواروں کو فی گھنٹہ 20منٹ کا اضافی وقت بھی مہیا کیا جاتا ہے اور اس طرح کے تمام التزامات امتحان کی نوٹس میں شامل ہوتے ہیں۔

بینچ مارک معذور افراد کے لئے آرام دہ کام کی جگہ فراہم کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے جارہے اقدامات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بھی پہلے ہی وضاحت ’’ہندوستان میں مکمل رسائی کے لئے تال میل کے ضابطے اور معیار 2021‘‘،’’رکاوٹ سے آزاد اور رسائی پر کتابچہ‘‘اور دوسرے مینول جو وقت وقت پر رہائش اور شہری امور کی وزارت ؍سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں، ا ن پر بینچ  مارک معذور افراد کے لئے کام کی جگہ پر بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے عمل کیا جاتا ہے۔

بینچ مارک معذور افراد کے لئے خالی جگہوں کا بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ ’’معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016‘‘کے مطابق  عہدوں کے ہر گروپ ،یعنی گروپ اے، بی اور سی عہدوں کے ہر گروپ کے راست بھرتی کے ذریعے خالی جگہوں کو بھرنے کی کل تعداد کا چار فیصد درج ذیل طریقہ کار سے ایسے افراد کے لئے  محفوظ ہے۔

زمرے

فیصد

(a)

اندھا پن اور کم دیکھنا

1%

(b)

سماعت اور سننے میں پریشانی

1%

(c)

لوکوموٹر سریبرل پالسی کوڑھ کے مرض سے  شفایاب، بونہ، تیزاب کا شکار ہونے والے اورذہنی خلل کے شکار

1%

(d)

خود انحصار، ذہنی معذوری، سیکھنے کی معذوری اور ذہنی بیماری

 

1%

(e)

ہرمعذوری کے لئے نشان زد عہدوں میں گونگے معذور سمیت باب(اے) سے (ڈی)کے تحت اشخاص میں مختلف النوع معذوری

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14147)




(Release ID: 1885514) Visitor Counter : 89


Read this release in: Marathi , Tamil , English