امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مجاہدین آزادی  کے اہل خانہ کو اعزاز

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2022 5:32PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں ‘ مجاہدین آزادی  کے اہل خانہ کو اعزاز ’دینے سے متعلق  ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے کہا کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ مناتے ہوئے  ثقافت کی وزارت(ایم او سی)، حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے پورے ملک اور بیرون ملک مجاہدین آزادی کی یاد میں تقریباً 18,000 تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

 

ہمارے ملک کے بہادر  مجاہدین آزادی کو  اعزاز دینے کے لئے ثقافت کی وزارت  نے گمنام جانبازوں

(https://amritmahotsav.nic.in/unsung-heroes.htm)

 کے تحت تقریباً 9000 کہانیوں اور ڈیجیٹل ضلعی خزینے

(https://amritmahotsav.nic.in/digital-district-repository.htm)

 کو اپلوڈ کیا ہے۔ ثقافت کی وزارت (ایم او سی)نےامر چتر کتھا کے تعاون سے 3 کتابیں شائع کی ہیں:

1.انڈیاز اَن سَنگ ہیروز: دا بریو ویمن آف آور فریڈم اسٹرگل(بھارت کی گمنام جانباز خواتین:ہماری تحریک آزادی کی بہادر خواتین)- بیس شخصیات پر مشتمل

(https://amritmahotsav.nic.in/flip-  book/Unsung-Heroes-Comic.html).

2.ویمن امپاور: الیکٹیڈ ٹو دا کانسٹی ٹیواینٹ اسمبلی –(اقتدار میں خواتین :قانون ساز  اسمبلی کی منتخب اراکین)  پندرہ شخصیات پر مشتمل

(https://amritmahotsav.nic.in/flip-book/women-in-power.html).

3.ٹرائبل لیڈرس آف دا فریڈم اسٹرگل (تحریک آزادی کے قبائلی رہنما) – 19 شخصیات پر مشتمل

(https://amritmahotsav.nic.in/flip-book/Tribal-Freedom-Fighters.html).

***

ش ح۔ م ع۔ ک ا


(रिलीज़ आईडी: 1885303) आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Kannada