وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی سیکٹر کی اسکیم ’آیوراسوستھیا یوجنا‘  کی صورتحال

Posted On: 20 DEC 2022 4:04PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ آیوش کی وزارت اس وقت ایک مرکزی اسکیم آیوراسوستھیا یوجنا جس کے  دو جُز ہیں۔(1) آیوش اینڈ پبلک ہیلتھ اور سینٹر ل آف ایکسیلینس ۔ یہ اسکیم اس وزارت کی دو سابقہ اسکیموں کو ضم کرکے مالی سال 22-2021 سے چلائی جارہی ہے ۔سابقہ دو اسکیموں کے نام ہے  پبلک ہیلتھ پہل قدمیوں میں آیوش کے طریقہ کار کی فروغ کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم اور آیوش تنظیموں کی مدد کے لئے سینٹرل سیکٹر کی اسکیم (سرکاری /غیر سرکاری  غیر منافع بخش) ۔اس اسکیم میں آیوش کی تعلیم / دوا کے فروغ اور تحقیق / طبی تحقیق وغیرہ کوشامل کیا گیا ہے تاکہ سینٹر آ ف ایکسیلینس کی جدید کاری کی جاسکے۔

آیوراسوستھیا یوجنا کی  سینٹر آف ایکسیلینس  جُز کے تحت اہل انفرادی تنظیموں / اداروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ آیوش میں تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کے لئے اور اپنے کام کاج اور اپنی سہولتوں کو جدید بناسکیں اور انہیں قائم کرسکیں۔ آیوراسوستھیا یوجنا کی سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1. حکومت اور غیر حکومتی سیکٹر میں نامور آیوش اور ایلوپیتھک اداروں میں جدید /مخصوص آیوش طبی صحت یونٹ کے قیام میں مدد دینا ۔
  2. قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر آیوش کے فروغ کے لئے تعلیمی ٹیکنالوجی ، تحقیق اور اختراع اور اس طرح کے دوسرے ضروری شعبوں میں آیوش کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لئے نامور اداروں کو سہولیات فراہم کرنا اور کام کاج میں  آسانی پیدا کرنے اور ان کام کاج کو جدید بنانے اور ان کے قیام کے لئے اختراعی اور جدت طرازی پر مشتمل تجاویز کو مدد دینا۔
  3. باوقار اداروں کے لئے اختراعی اور تخلیقی تجاویز کو مدد دینا جن کی مضبوط عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ ہےاور وہ سینٹر آف ایکسلینس کی سطح کے لئے آیوش کے نظام کے راستے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ۔

ایک ادارے یا تنظیم کے لئے آیوراسوستھیا یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے تحت زیادہ سے زیادہ مالی امداد دس کروڑ روپے ہے اور یہ مدد زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لئے ہے۔

پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور تنظیموں ،اداروں کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ان مجاز انفرادی تنظیموں یا اداروں کو براہ راست فنڈ جاری کیا جاتا ہےاور یہ فنڈ آیوراسوستھیا یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے تحت دیا جاتا ہے ۔ آیوراسوستھیا یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے تحت اور سابقہ سینٹر آف ایکسیلینس اسکیم کے تحت بھی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعتبار سے  فنڈس کی منظوری اور انہیں مختص کئے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

پروجیکٹوں کے مقاصد کے مطابق ملک بھر میں آیوراسوستھیا یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس جُز اور سابقہ سینٹر آف ایکسیلینس اسکیم کے تحت  گرانٹی اداروں / تنظیموں کی جانب سے حفظان صحت کی خدمات کے وسیع تر پہلو یعنی تدارکی ،فروغ اختراعی اور حفظان صحت کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔یہ خدمات اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق معاشرے کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے سمیت عوام کو فراہم کی گئی ہیں۔ ان حفظان صحت کی خدمات کی معیاری بہتری کے لئے خصوصی توجہ بھی دی گئی ہے ۔

پڈوچیری کی کوئی تنظیم/ ادارے کو سابقہ سینٹر آف ایکسیلینس اسکیم اور آیوراسوستھیا یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے تحت مدد فراہم نہیں کی گئی ہے۔ پڈوچیری سے اس یوجنا کے سینٹر آف ایکسیلینس کوئی تجاویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

آیوراسوستھیا یوجنا کی سینٹر آف ایکسیلینس جُز کے تحت آیوش تنظیموں /اداروں کو سینٹر آف ایکسیلینس کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے لئے ان کی مدد کی کوئی شق نہیں ہے۔

آیوش کی وزارت آیوش اداروں کی جدید کاری کے لئے پروجیکٹ تجاویز پر غور کرتی ہے اور یہ غور اس وقت کیا جاتا ہے جب کبھی پڈوچیری سمیت ملک بھر سے مجاز تنظیموں / اداروں سے تجاویز موصول ہوتی ہیں۔ اسکیم گائڈ لائنس اور فنڈس کی فراہمی کے مطابق تجویز کی میرٹ کی بنیاد پر کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.14120


(Release ID: 1885290) Visitor Counter : 184


Read this release in: Telugu , English , Tamil , Kannada