جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای نےتوانائی کے شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافے کے لئے اہم پروگرام شروع کئے


سوریہ متر ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام کے تحت 2251 تربیت یافتہ خاتون امیدواروں میں سے 836 کو روزگار دیا جائے گا

Posted On: 20 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi

نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت  شمسی توانائی (سوریہ متر)، ہوائی  چکی سے بننے والی توانائی (وایو متر) اور چھوٹی پن چکی سے بننے والی بجلی ( جل اورجا متر) سمیت قابل تجدید توانائی کے میدان میں ہنر مندی کے فروغ کے لئے صلاحیت سازی کے پروگراموں کو مدد دیتی رہی ہے۔ سوریہ متر ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام پر مالی سال 16-2015 سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس میں 2251 خاتون امیدواروں کو نومبر 2022 تک تربیت دی جا چکی ہے، جن میں سے 836 امیدواروں کو رپورٹ کے مطابق روزگار دیا جائے گا۔

وایو متر اور جل اورجا متر ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں، جن میں مرد اور خواتین دونوں اہل ہیں۔

وزارت نے شمسی لالٹینیں اور لیمپوں کے کل پرزے جوڑنے، انہیں نصب کرنے ، ان کا کام کاج شروع کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے لئے دیہی علاقوں کی  کم پڑھی لکھی خواتین کے لئے خاص طور پر    6 مہینے کے تربیتی پروگرام    کو بھی مدد دی تھی۔ 

یہ جانکاری بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب  آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج     ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ا س۔ ک ا

 


(Release ID: 1885286)
Read this release in: English , Tamil , Telugu