وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اندرونِ ملک ماہی پروری اور آبی زراعت میں بہتری کے لیے محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ کیے گئے اقدامات

Posted On: 20 DEC 2022 4:46PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کی وزارت ، حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے ، جاری پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت اندرونِ ملک ماہی پروری اور آبی زراعت میں اضافہ لانے اور اس میں تنوع پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کیے ہیں  ۔ اس سلسلے میں پرجاتیوں میں تنوع، نئی پرجاتیوں کا تعارف اور کوالٹی بروڈ اور پالنے کے قابل پرجاتیوں اورپرجاتیوں کی مخصوص خوراک کی طلب اور رسد میں اہم فرق کو دور کرنا، بروڈ بینکوں کی مناسب تعداد، ہیچریز، انڈوکی نشو ونما کی اکائیوں،خصوصی امراض سے مبرا یا مزاحم انڈے، جینیاتی طور پر بہتر بروڈ اسٹاک، اور فیڈ ملس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نتیجتاً، اندرونِ ملک ماہی پروری اورآبی زراعت نے سال 2021-22  کے دوران بھارت کی مجموعی مچھلی پیداوار میں 74.59 فیصد کے بقدر تعاون پیش کیا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت ماہی پروری کا محکمہ پیداوار میں اضافہ کی غرض سے آبی زراعت سے متعلق طور طریقوں میں بہتری لانے کے لیے کاشتکاروں اور دیگر وابستگان کی تربیت، صلاحیت سازی اور انہیں تجربات فراہم کرانے کے لیے ان کے دورے کرانے کے سلسلے میں بھی حمایت فراہم کر رہا ہے۔ اس کے تحت آبی ذخائر میں کیج کلچر، مرطوب زمینوں میں پین کلچر، بایوفلاک تکنالوجی، ازسر نو گردشی آبی زراعت کے نظام،  تازہ پانی کی جھینگا مچھلی  پالن میں اضافہ، اور اہم علاقوں میں اندرونِ ملک کھارے پانی میں آبی زراعت کے فروغ کے لیے صلاحیت سازی پر زور دیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14105


(Release ID: 1885227) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil , Telugu