خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کا تعاون

Posted On: 20 DEC 2022 2:00PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر میں مجموعی ویلیو ایڈیشن (جی وی اے) 7.27 فیصد کی مشترکہ سالانہ شرح ترقی (سی اے جی آر) کے ساتھ 17-2016 میں 1.79 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 21-2020 میں 2.37 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ پچھلے تین سال اور رواں سال 21-2020 کا جی وی اے درج ذیل تھا:

(لاکھ کروڑ روپے میں)

 

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

مجموعی ویلیو ایڈڈ

1.93

2.36

2.26

2.37

خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جی ڈی پی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خوراک کی ڈبہ بندی کا شعبہ 12.2 فیصد روزگار فراہم کرتا ہے۔ وزارت کے ذریعے لاگو کی جانے والی مختلف اسکیموں اور پالیسی اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان کے جی وی اے میں سیکٹر کی شراکت میں اضافہ ہوتا ہے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کرتی ہے جس کا مقصد فصل کے بعد جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر، ویلیو ایڈیشن کو بڑھانا، کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا وغیرہ ہے۔ وزارت ملک بھر میں دو لاکھ بہت چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے قیام / جدید کاری کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے بہت چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں (پی ایم ایف ایم ای) کی پی ایم فارملائزیشن اسکیم کو بھی نافذ کر رہی ہے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کے لیے ایک نئی پیداوار سے منسلک ترغیبات اسکیم (پی ایل آئی ایس) نافذ کی جا رہی ہے تاکہ خوراک کی مینوفیکچرنگ کے عالمی چیمپئنز کی تعمیر میں مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ اسکیم اس شعبے کے لیے روزگار کے مزید مواقع اور اعلیٰ برآمدات بھی پیدا کرے گی۔

یہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 14095)



(Release ID: 1885201) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Tamil , Telugu