جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ہائیڈروجن پر مبنی ٹیکنالوجی میں تحقیق کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں

Posted On: 20 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  ایسی گاڑیاں تیار کرنے کے لئے جن میں ہائیڈروجن ایندھن کا استعمال ہوتا ہے، تحقیقی اداروں اور  صنعت کے ذریعے تحقیق، ترقی اور ڈیمونٹریشن (آر ڈی اینڈ  ڈی) کی مدد کرتی رہی ہے۔   سائنسی   اور صنعتی تحقیق کی کونسل  سی ایس آئی آر نے قومی   کیمیکل لیباریٹری این سی ایل کے ذریعے ہائیڈروجن ایندھن    ، سیل والی گاڑیوں کے بارے میں آر ڈی اینڈ ڈی  پروجیکٹ   بھی شروع کئے ہیں۔

ایندھن سیلس کے ذریعے گاڑیوں کے لئے  ہائیڈروجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جو ہائیڈروجن کی   کیمیاوی توانائی  کو بجلی میں بدلتا ہے یا  موڈیفائیڈ   انٹرنل کمبسٹن انجن کے ذریعے ایندھن کے طور پر    ہائیڈروجن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔        چونکہ دونوں ٹیکنالوجیاں  صنعت کی طرف سے تیار کردہ  آزمائشی مرحلے میں ہیں اور بھارت میں ان کی کمرشیئل سطح پر جانچ نہیں ہوئی ہے۔ اس صنعت کو قائم کرنے کی تخمینہ لاگت  اور    کام پورا کرنے کی مدت  ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے۔

یہ جانکاری بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب  آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج     ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ا س۔ ک ا


(Release ID: 1885194)
Read this release in: English , Tamil , Telugu