کوئلے کی وزارت
تجارتی کوئلہ کان کنی کی نیلامی کے لئے بولی لگانے کی آخری تاریخ میں 13 جنوری،2023 تک توسیع کی گئی
Posted On:
19 DEC 2022 5:25PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نےکوئلہ کے کانوں کی نیلامی کے پانچویں دور کی دوسری کوشش کے ساتھ ساتھ تجارتی کوئلہ کانکنی کی نیلامی کا چھٹواں دور 03 نومبر ،2022 کو شروع کیا ہے۔ آن لائن اور آف لائن بولیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 تھی۔
وزارت نے حال ہی میں ممبئی، بنگلورو اور اندور میں سرمایہ کاروں کے اجلاس منعقد کیے ہیں، جن کو وسیع ردعمل ملا ہے۔ کانفرنسوں کے دوران بولی کی آخری تاریخ میں توسیع کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وزارت کوئلہ کے نامزد اتھارٹی آفس میں تحریری درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ ممکنہ بولی دہندگان کی اس طرح کی درخواستوں کے پیش نظر، وزارت نے بولی لگانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2023 تک توسیع کردی ہے۔
نظرثانی شدہ نیلامی کا شیڈول ایم ایس ٹی سی کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا ہے اور ممکنہ بولی دہندگان کو صلاح دی جاتی ہے اور وہ بولی جمع کرانے کے لیے نظرثانی شدہ پروگرام میں ذکر کئے گئے ٹائم لائن پر عمل کریں ۔
************
ش ح۔ س ک ۔ م ص
(U: 14062)
(Release ID: 1885022)