اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل سازی میں پلاسٹک کے فضلے کا استعمال

Posted On: 19 DEC 2022 5:32PM by PIB Delhi

اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری کے ذریعہ فضلہ پلاسٹک کے استعمال کے امکانات موجود ہیں۔ سوختہ  کوئلہ بنانے میں فضلہ پلاسٹک کوکنگ کول (ایک فیصد تک) کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرک آرک فرنس (ای اے ایف) میں پیٹ  کوک کے متبادل کے طور پر کچرے کے پلاسٹک کو معمولی مقدار میں بھی بڑھا یا جا سکتا ہے۔

پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز (پی ڈبلیو ایم- 2016) اور اس کے بعد کی ترمیم گزٹ نوٹیفکیشن  جی ایس آر  522 (ای) مورخہ 06 جولائی 2022، ایم او ای ایف اینڈ  سی سی کی طرف سے جاری  کردہ  کے مطابق ، اسٹیل انڈسٹری میں شریک پروسیسنگ کے لیے صرف "اینڈ –آف- لائف ڈسپوزل" پلاسٹک کی اجازت ہے اور دیگر فضلہ پلاسٹک، جسے ری سائیکل کیا جا سکتا ہے، صرف ری سائیکلنگ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فی الحال، "اینڈ –آف- لائف ڈسپوزل"کے فضلے کے پلاسٹک کی دستیابی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

مذکورہ بالا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز کے تحت، میونسپلٹیز/ مقامی ادارے پلاسٹک کے کچرے کو الگ کرنے، جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، نقل و حمل، پروسیسنگ، اور ٹھکانے لگانے کے نظام کی تخلیق اور قیام کے لیے یا تو خود یا منسلک ایجنسیوں یا مینوفیکچررز کے ذریعے ذمہ دار ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14070


(Release ID: 1885000)
Read this release in: English , Tamil