وزارات ثقافت
وزارت ثقافت ملک کے تجربہ کار فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار فنکار اسکیم کو مالی امداد فراہم کرتی ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
19 DEC 2022 5:22PM by PIB Delhi
جھلکیاں:
نامزد فنکاروں کے مابین مالی امداد کی تقسیم اسکیم کے تحت منتخب مستفیدین کے ذریعہ مطلوبہ دستاویزات جیسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، انکم سرٹیفکیٹس وغیرہ جمع کرانے سے مشروط ہے ۔
ثقافت کی وزارت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ملک کے تجربہ کار فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ‘معروف فنکاروں کے لیے مالی امداد’ (سابقہ 'فنکاروں کے لیے پنشن اور طبی امداد کی اسکیم') کے نام سے ماہانہ فنکاروں کی پنشن کی شکل میں ایک اسکیم کا نفاذ کرتی ہے۔حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں کہ مستحقین کے مابین پنشن کی بروقت تقسیم کی جاسکے۔ تاہم،نامزد فنکاروں کے مابین مالی امداد کی تقسیم، اسکیم کے تحت منتخب مستفیدین کے ذریعہ مطلوبہ دستاویزات جیسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، انکم سرٹیفکیٹس وغیرہ جمع کرانے کے ساتھ مشروط ہے۔

ایک بار جب استفادہ کنندگان سے تمام مطلوبہ دستاویزات موصول ہو جائیں تو پنشن کی تقسیم کو تیزی سے عمل میں لانے کی تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔ چونکہ فنکار پنشن کا اجراء ایک جاری عمل ہے، اس لیے مستفید ہونے والوں سے مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے پر زیر التواء ادائیگیوں کو جاری کرنے کے لیے مسلسل کارروائی کی جاتی ہے۔ ثقافت کی وزارت نے 2009 میں ایک مفاہمت نامے کے ذریعے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کو سال 2017 سے پہلے منتخب مستفیدین کے مابین ماہانہ فنکاروں کی پنشن کی تقسیم کی ذمہ داری سونپی ہے۔
ایل آئی سی کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اورمستفید ہونے والوں کو مطلوبہ دستاویزات کی وصولی اور اس سلسلے میں سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کے لیے انہیں وقت پر ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے۔ معروف فنکاروں کے مابین پنشن کی تقسیم میں تاخیر کو کم کرنے کے لیے، منتخب مستفیدین کے مابین فنکار پنشن کا اجراء وزارت کی طرف سے ہی سال 18-2017 سے مطلوبہ دستاویزات کی وصولی پر کیا جاتا ہے۔
یہ جواب ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دیا۔
****
ش ح۔ م م - ج
Uno-14064
(Release ID: 1884992)