وزارت سیاحت
گیا اور نالندہ کو سودیش درشن 2.0 کے تحت فروغ دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے: جی کشن ریڈی
Posted On:
19 DEC 2022 6:55PM by PIB Delhi
- اہم جھلکیاں:
وزارت نے اب اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے جس کا مقصد سیاحتی اور منزل پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، سیاحتی اور ذمہ دارانہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینا ہے
- بہار کے سیتامڑھی ضلع میں پنورا دھام ایک ایسی جگہ ہے جس کی شناخت وزارت سیاحت کی پرشاد اسکیم کے تحت ترقی کے لیے کی گئی ہے۔
وزارت سیاحت (ایم او ٹی) اپنی سودیش درشن، یاترا کی بحالی اور روحانی ورثے میں اضافے کی مہم (پرشاد) اور مرکزی ایجنسیوں کی مدد کی اسکیموں کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ مرکزی ایجنسیوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔ اسکیموں کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی شناخت ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ مرکزی ایجنسیوں کے مشورے سے کی جاتی ہے اور فنڈ کی دستیابی کو مناسب تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس جمع کرانے، اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور پہلے جاری کیے گئے فنڈ کے استعمال وغیرہ سے مشروط منظوری دی جاتی ہے۔
وزارت نے اب اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے، جس کا مقصد سیاحتی اور منزل پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، سیاحتی اور ذمہ دارانہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینا ہے۔ گیا اور نالندہ کو ایس ڈی 2.0کے تحت فروغ دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ بہار کے سیتامڑھی ضلع میں پنورا دھام ایک ایسی جگہ ہے جس کی شناخت ایم او ٹی کی پرشاد اسکیم کے تحت ترقی کے لیے کی گئی ہے۔
وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
14057
(Release ID: 1884972)
Visitor Counter : 165