وزارتِ تعلیم

بال واٹیکا 49 کیندریہ ودیالیوں کے بنیادی مرحلے اور پائلٹ پروجیکٹ کے لیے قومی نصاب کے فریم ورک کا آغاز

Posted On: 19 DEC 2022 8:21PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

مرکزی وزیر تعلیم نے 20 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں بنیادی مرحلے کے لیے قومی نصاب کا فریم ورک اور بال واٹیکا 49 کیندریہ ودیالیوں کے پائلٹ پروجیکٹ کا ملک بھر میں آغاز کیا تھا۔

نیشنل کریکولم فریم ورک فار ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن (این سی ایف ای سی سی ای) جسے بنیادی مرحلہ(فاؤنڈیشنل سٹیج)  کہا جاتا ہے چار قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) میں سے ایک ہے۔ یہ ہندوستان میں 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کے لیے پہلا مربوط نصابی فریم ورک ہے۔ یہ 5+3+3+4 'نصابی اور تدریسی' ڈھانچے کا براہ راست نتیجہ ہے جس کی سفارش این ای پی 2020 نے اسکولی تعلیم کے لیے کی ہے۔ فاؤنڈیشن اسٹیج کےلیےقومی نصاب فریم ورک (این سی ایف ایف ایس) کو این سی ای آر ٹی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کے ساتھ نچلی سطح تک اور مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ایک وسیع مشاورتی عمل کے ذریعہ تیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم نے 20 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں بنیادی مرحلے کے لیے قومی نصاب کا فریم ورک اور بال واٹیکا 49 کیندریہ ودیالیوں کے پائلٹ پروجیکٹ کا ملک بھر میں آغاز کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M5T4.jpg

  • بال واٹیکا کلاسوں میں داخلہ کے رہنما خطوط اور کے وی ایس کے ریزرویشن کے اصولوں میں بیان کردہ ترجیح کے مطابق داخلہ دیا گیا ہے۔
  • ان کلاسوں میں این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار کردہ نصاب اور وسائل کا مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔
  • کھیل پر مبنی سرگرمیاں بنیادی طور پر ایسی کلاسوں میں کی جاتی ہیں۔

وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

14060



(Release ID: 1884965) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi