وزارت دفاع

’کیپ ٹو  رِیو  ریس-23 ‘کے لیے بھارتی بحریہ کے بحری جہاز (آئی این ایس وی) تارینی پر سمندری سفر کی مہم

Posted On: 19 DEC 2022 6:37PM by PIB Delhi

آئی این ایس وی تارینی کیپ ٹو رِیو ریس 2023 کے 50ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ کی ایک مہم کے لیے روانہ ہوا ہے۔ سمندری جہازوں کی اس دوڑ کا آغاز کیپ ٹاؤن سے 02 جنوری 2023 کو جھنڈی دکھا کر کیا جائے گا اور یہ رِیو ڈی جنیریو، براز یل میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ دوڑ ازحد مقتدر ٹرانس-اٹلانٹک سمندری دوڑ میں سے ایک ہے۔ مہم کو دو خواتین افسران سمیت پانچ افسران پر مشتمل ایک بھارتی بحریہ کے عملہ کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے۔

اس مہم کے دوران گوا سے رِیو ڈی جنیریو کے لیے کیپ ٹاؤن اور واپس جانے کے دوران، آئی این ایس وی تارینی تقریباً 17000 این ایم (تقریباً 30000 کلو میٹر) کے بقدر مسافت طے کرے گا۔ اس ٹرانس-سمندری سفر میں 5-6 مہینوں کی مدت میں عملے کو بھارتی، اٹلانٹک اور جنوبی سمندروں کے انتہائی سخت موسم اور خراب سمندری حالات کا سامنا کرنا ہے۔

اس مہم کا مقصد جہاز پر موجود عملے کو جہازرانی، مواصلات، تکنیکی، منصوبہ بندی، وغیرہ  سمیت سمندری سفر کے لیے درکار لازمی ہنرمندی میں مہارت فراہم کرانا ہے۔ سمندری سفر کے ذریعہ دنیا کا چکر لگانے سے متعلق یہ واحد مہم جہاز پر سوار دو خواتین افسران کی تربیت کے لحاظ سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

سمندری مہم ایک مشکل ترین مخاطری کھیل ہے۔ سمندری سفر پر مبنی یہ مہمات بھارتی بحریہ کی دنیا بھر میں اپنی بے ضرر موجودگی کے اظہار کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مہم جوئی کے جذبے، خطرا ت اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اسی طرح، بھارتی بحریہ باقاعدہ طور سے ساگر پریکرما، آئی او این ایس کی 10ویں سالگرہ اور بنگال کی کھاڑی کی مہم جیسی بحری جہازوں کی مہمات میں حصہ لیتی رہی ہے۔

آئی این ایس وی تارینی کو 2017 میں ’ناوِکا ساگر پریکرما‘ نام کی تاریخی مہم میں تمام خواتین افسران کے عملے کے ساتھ دنیا بھر میں پریکرما کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ موجودہ مہم میں جہاز کی کپتانی کیپٹن اتل سنہا کے ذریعہ انجام دی جا رہی ہے، اور لیفٹیننٹ کمانڈر آشوتوش شرما، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے، لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے اور سب لیفٹیننٹ ایویرل کیشو عملے میں شامل دیگر افسران ہیں۔

اس جاری مہم کے دوران، بھارت میں واپسی کے لیے ریو ڈی جنیریو میں عملے کی واپسی کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ عملے میں تبدیلی کے بعد کمانڈر نکھل پی ہیگڑے بطور کپتان ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ کمانڈر ایم اے ذولفقار، کمانڈر دِویہ پروہت اور کمانڈر ابھیشیک ڈوکے عملے کے دیگر اراکین کے طور پر شامل ہوں  گے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے مہم کے دونوں مرحلوں کے لیے عملے کا حصہ ہوں گی کیونکہ انہیں خواتین افسران کے ذریعہ دنیا کے تنہا بحری سفر کے لیے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس تربیتی نصاب کے تحت ان خواتین افسران نے حال ہی میں ماریشس کی مہم میں بھی حصہ لیا۔

 

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14054



(Release ID: 1884963) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi