پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا انرجی ویک 2023 کے پہلے ایڈیشن کا تعارفی پروگرام آج بنگلور میں منعقد ہوا


انڈیا انرجی ہفتہ توانائی کے اختراع کاروں کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرے گا: جناب ہردیپ ایس پوری

Posted On: 16 DEC 2022 8:40PM by PIB Delhi

آج انڈیا کے فلیگ شپ انرجی ایونٹ "انڈیا انرجی ویک 2023" (آئی ای ڈبلیو - 2023) کا تعارفی پروگرام ‘بنگلور پیلس، بنگلورو میں منعقد ہوا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر  جناب ہردیپ ایس پوری نے اس  تعارفی  پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس تعارفی پروگرام میں گلوبل انرجی میجرز کے نمائندوں، کرناٹک کی سرکردہ ہندوستانی کمپنیوں بشمول انرجی، آئی ٹی، مالیاتی کمپنیوں، بین الاقوامی سفارتی برادری کے ارکان وغیرہ نے شرکت کی۔  اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومائی مہمان خصوصی تھے۔

یہ تعارفی  پروگرام انڈیا انرجی ویک 2023 کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تیاری کے  پیشگی پروگراموں کی تعداد کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ مختلف دیگر تقریبات میں 23 دسمبر 2022 کو کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں "ڈانسنگ چارج الیکٹرک وہیکلز"  ایک 8 جنوی  2023  کو  نئی دہلی سے مانیسر تک  پائیدار ایندھن گاڑیوں  کی "کار ریلی" شامل ہیں، جو   زیادہ صاف  اور  زیادہ سبز توانائی مستقبل کے لئے  ہندوستان کے کثیر جہتی  راستوں  کی نمائش کرے گا۔

فروری 2023 میں بنگلور میں انڈیا انرجی ویک کے انعقاد پر، مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ بنگلور ایک ایسا شہر ہے، جس نے جدت، کاروباری صلاحیتوں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کی روح  کی وجہ سے نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ مبذول کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  آئی ای ڈبلیوکے لیے مقام کے علاوہ سیاق و سباق کی ترتیب بھی ضروری ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستانی تناظر میں توانائی کی اہمیت، اقتصادی ترقی ہے۔ ہندوستانی ترقی عالمی ترقی سے 3 گنا زیادہ ہے۔ ہم نے تلاش، پیداوار، بائیو فیول، ریفائنری سیکٹر، گرین ہائیڈروجن میں اقدامات کیے ہیں۔ آج پوری دنیا میں یہ گونج ہے کہ مستقبل میں توانائی کی طلب کا اہم حصہ ہندوستان سے ہوگا۔

ہندوستان کے لیے چیلنج یہ ہے کہ اسے تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کی توانائی کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔

امرت کال کے وزیر اعظم کے ویژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ وزیر اعظم کے امرت کال کے ویژن کے مطابق ہندوستان نہ صرف 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا اور ساتھ ہی ساتھ ہم سبز منتقلی کے تئیں اپنے عزم سے بھی انحراف نہیں کریں گے۔

 

تقریب کے دوران، وزیر موصوف نے کہا کہ جی- 20 کی ہندوستان کی صدارت میں، ہم بین الاقوامی بائیو فیول اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

تعاری پروگرام کے دوران، جناب ہردیپ ایس پوری نے توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی زبردست پیش رفت پر روشنی ڈالی، جس میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ سینٹر کو ہندوستان منتقل کرنے میں ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لیے منازل دوست بنانا شامل ہے۔ ان اقدامات میں سے کچھ یہ شامل ہیں؛ 'نو گو' کے علاقوں کو تقریباً 99 فیصد کم کرنا، نیشنل ڈیٹا ریپوزٹری (این ڈی آر) پروجیکٹ اور ہائیڈرو کاربن ریسورس اسسمنٹ (ایچ آر اے) پروجیکٹ کے ذریعے ڈیٹا تک آسان رسائی، اسٹریٹگرافک کنوؤں کے اقدام کا آغاز، مضبوط سٹی گیس ڈسٹری بیوشن سسٹم، گیس کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ کے لیے کافی محرک۔ وزیر موصوف نے ان اقدامات کا بھی اعادہ کیا، جو حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھا رہی ہے کہ اوسطاً 60 ملین صارفین، جو روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول پمپس  پر آتے ہیں، توانائی کی عالمی منڈیوں میں نظر آنے والے انتہائی اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو ہندوستان کی نمو کی کہانی میں شامل ہونے کا خیرمقدم کیا اور شرکاء کو آئی  ای ڈبلیو 2023 میں مدعو کیا۔

انڈیا انرجی ویک 2023 کا انعقاد، انڈیا کی جی 20 صدارت کے دوران، "ترقی، تعاون، منتقلی" کی ٹیگ لائن کے تحت، 6-8 فروری 2023 کو بنگلورو میں کیا جا رہا ہے۔ انڈیا انرجی ویک 2023 میں 30 سے زیادہ وزیر توانائی، 50 سی ای او ز اور 10000 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ہندوستان کو عالمی اقتصادی ترقی کے انجن اور عالمی کھپت کے لیے ایک ڈرائیور کے طور پر ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، جس کی حمایت ایک سازگار اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول اور ایک ہنر مند افرادی قوت سے ہو گی۔ آئی ای ڈبلیو  2023  علاقائی، بین الاقوامی رہنماؤں اور سی ای اوز کو سٹریٹجک پالیسی سازی اور تکنیکی علم کے اشتراک کے لیے جمع  ہونے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گا۔

آئی  ای ڈبلیو  2023 کے دوران، 19 سٹریٹجک کانفرنس سیشنز کے ذریعے، توانائی کے پورے شعبے کا احاطہ کرنے والے مسائل کے جامع پہلو پر مختلف ممالک کے توانائی کے وزراء کے پینلز، انرجی میجرز کے سی ای اوز/لیڈرز وغیرہ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی ای ڈبلیو  2023 کی اسٹریٹجک کانفرنس انرجی سکیورٹی، ڈی کاربونائزیشن کے راستے، لچکدار توانائی کی فراہمی کی چین ، ابھرتے ہوئے ایندھن جیسے بائیو فیول اور ہائیڈروجن، اپ اسٹریم اور مڈ اسٹریم سیکٹر وغیرہ میں سرمایہ کاری جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ اسٹریٹجک کانفرنس کے علاوہ، آئی ای ڈبلیو  2023 میں تکنیکی اور تجارتی  کانفرنس سیشنز  بھی شامل ہو ں گے ،  جن میں توانائی کی موجودہ مارکیٹ اور ممکنہ منظرناموں کے اہم پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم www.indiaenergyweek.com پر لاگ ان کریں۔

ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے،آئی ای ڈبلیو  2023  ٹویٹر ہینڈل کو اس  لنک پر  https://twitter.com/IndiaEnergyWeek فالو کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14007


(Release ID: 1884731) Visitor Counter : 153


Read this release in: Hindi , English , Kannada