خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
آئی وائی او ایم اور میگا فوڈ پروگرام 2023 سے متعلق سرگرمیوں پر مرکزی وزارتوں اور سرکاری محکموں کے ساتھ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے سکریٹریوں کی گول میز کانفرنس
Posted On:
16 DEC 2022 5:30PM by PIB Delhi
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت میں سکریٹری ، محترمہ انیتا پروین نے 15 دسمبر 2022 کو وگیان بھون اینکسی، نئی دہلی میں مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی صدارت کی۔ گول میز کانفرنس کے سلسلے کا یہ تیسرا اجلاس ہے جو اہم متعلقہ فریقوں جیسے کہ خوراک کی بڑی زرعی کمپنیوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریزیڈینٹ کمشنروں کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔
گول میز کانفرنس میں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور ایگری فوڈ اور اس سے منسلک شعبوں کے محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
کلیدی خطبے کے دوران، ایف پی آئی سکریٹری نے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ میگا فوڈ پروگرام 16 سے 18 اکتوبر، 2023 کے درمیان نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے مذکورہ تقریب کو 2017 میں منعقد کیے گئے پروگرام کے مقابلے اس مرتبہ بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بڑا پروگرام متعلقہ فریقوں جیسے پروڈیوسرز، فوڈ پروسیسرز، آلات بنانے والے، ساز و سامان فراہم کرنے والے اہم شراکت دار ، کولڈ چین پلیئرز، کو ایک موقع فراہم کرے گا نیز ٹکنالوجی فراہم کرنے والے، اسٹارٹ اپ اور اختراع کار، خوراک کے خردہ کاروباریوں وغیرہ کو بھارت کے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر، مرکزی وزارتوں اور متعلقہ شعبوں کو ملکی اور عالمی سرمایہ کار برادری کے سامنے اپنی تکنیکی حصولیابیوں اور کامیابیوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔
میگا فوڈ ایونٹ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کے تمام حصوں پر توجہ مرکوز کرے گا، اس میں جوار کے بین الاقوامی سال - 2023 کی وجہ سے جوار اور باجرے پر مبنی مصنوعات کو فروغ دینے پر بھارت کے خوراک اور ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش، پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ میں باجرے کا کردار اور عصری دنیا میں بہترین خوراک کی حیثیت سے اس کے فوائد پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی کہ وہ میگا فوڈ ایونٹ کے منصوبہ بند اجلاسوں کے بارے میں تجاویز مشترک کریں اور اس تقریب میں سرگرمی سے حصہ لیں نیز بیداری پیدا کرنے میں سینئر پالیسی سازوں، مالی اداروں، زرعی فوڈ کمپنیوں ایف پی اوز / ایس ایچ جیز اور تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کریں تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے عہدیداروں نے ایف پی آئی کی وزارت کو میگا فوڈ ایونٹ 2023 کے پیش خیمہ کے طور پر منصوبہ بندی کی گئی تمام سرگرمیوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ عہدیداروں کی طرف سے دی گئی کچھ تجاویز / آراء میں بہتر رسائی کے لئے پروموشنل سرگرمیوں کو فروغ دینا اور باہمی فوائد کو بروئے کار لانا، مشترکہ طور پر فروخت اور خریدار کنندگان کے اجلاسوں کا انعقاد، وغیرہ شامل ہیں۔
ایف پی آئی سکریٹری نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد کریں اور متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز اور دو طرفہ مصروفیات کے ذریعے مشترکہ قومی اور بین الاقوامی پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے اضافی تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ اس تقریب کے ذریعے وزارت کا مقصد بھارت کو خوراک کی فراہمی کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔
مزید، انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل (انوسٹ انڈیا) کو ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ بات چیت کے عملی منصوبے کو آسان بنانے کے لیے رابطہ قائم کرے اور سرکاری اداروں سے ضروری تعاون حاصل کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ر۔ت ح۔
U- 14005
(Release ID: 1884729)
Visitor Counter : 122