نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا خواتین ٹریک سائیکلنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد پٹیالہ، لدھیانہ اور امرتسر میں ہونا طے پایا

Posted On: 18 DEC 2022 7:09PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • ٹورنامنٹ ،جس کا انعقاد 4 حلقوں میں ہونا طے پایا ہے،  کے لیے کھیل کود کے محکمہ کی جانب سے مجموعی طور پر 1.15 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔

پہلی مرتبہ، کھیلو انڈیا خواتین ٹورنامنٹ میں ٹریک سائیکلنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ، جس کا انعقاد 4 حلقوں میں ہونا طے پایا ہے، کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت کھیل کود کے محکمہ کے ذریعہ مجموعی طور پر 1.15 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔

پہلے مرحلے کے تحت شمالی زون امرتسر میں کھیلے جانے والے مقابلوں کے لیے ایس اے آئی این ایس این آئی ایس پٹیالہ میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ مقابلوں کا اہتمام 20اور 21 دسمبر کو این ایس این آئی ایس کیمپس کے اندر سائیکلنگ کے لیے بنائے گئے خصوصی ٹریک پر ہوگا۔ بعد ازاں شمالی زون مرحلے کے مقابلے منتقل ہو کر ، 23-24 دسمبر اور 28-29 دسمبر کو بالترتیب پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی، لدھیانہ  اور گورونانک دیو یونیورسٹی کیمپس، امرتسر میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی زون کے پہلے مرحلے کے مقابلے اس سال منعقد کیے جائیں گے اور ان کی میزبانی ایس اے آئی ایل این آئی پی ای تری ویندرم 26-27 دسمبر کو انجام دے گا۔ سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کھیل کود کی مرکزی وزارت کی جانب سے تعاون حاصل کرکے، یہ ٹورنامنٹ منعقد کرا رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں اسپرنٹ، کیرِن، 500 میٹر انڈویجووَل ٹائم ٹرائل، انڈویجووَل پرسوٹ اور اسکریچ ریس جیسے سائیکلنگ ریس کے مقابلے شامل ہوں گے۔

کھیلو انڈیا اسپورٹس فار ویمن کے عنصر کے تحت اس سال منعقد ہو رہے روڈ سائیکلنگ مقابلوں کے تحت 24-25 دسمبر کو بیکانیر میں اور 29-30 دسمبر کو پالوڈ، تری ویندرم  میں روڈ مقابلے شامل کیے جائیں گے۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13992


(Release ID: 1884625) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Telugu