وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایچ آر سی کا 63واں اجلاس 18 سے 19 دسمبر کو اترپردیش اسٹیٹ آرکائیوز میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 18 DEC 2022 9:34AM by PIB Delhi

 

اہم نکات:

  • اسکالر حضرات کے ذریعہ تاریخ کے مختلف پہلوؤں پر ، سن 1600کے بعد کی بھارتی تاریخ کے اصل ذرائع پر مبنی مجموعی طور پر 24 دستاویزات پیش کیے جائیں گے۔
  • حکومت اترپردیش میں وزارت نقل و حمل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب دیا شنکر سنگھ، آئی ایچ آر سی (بھارتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی) کے 63ویں سیشن کا افتتاح کریں گے۔

آئی ایچ آر سی کے 63ویں سیشن کا انعقاد 18 سے 19 دسمبر 2022 کو لکھنؤ میں اترپردیش اسٹیٹ آرکائیوز، بی-44، مہانگر ایکسٹنشن میں کیا جائےگا۔ یہ دو روزہ سیشن، پہلے دن افتتاحی اور کاروباری سیشن اور دوسرے دن تعلیمی سیشن پر مشتمل ہوگا۔ اسکالر حضرات کے ذریعہ تاریخ کے مختلف پہلوؤں پر ، سن 1600کے بعد کی بھارتی تاریخ کے اصل ذرائع پر مبنی مجموعی طور پر 24 دستاویزات پیش کیے جائیں گے۔

جناب دیا شنکر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت نقل و حمل، حکومت پردیش ، 18 دسمبر 2022 کو صبح 10:30 بجے آئی ایچ آر سی کے 63ویں سیشن کا افتتاح کریں گے۔ سیشن کے دوران بھارت کے قومی آرکائیوز  کے کلکشن سے محفوظ شدہ اصل دستاویزات پر مبنی ’’آزادی کی داستان: معروف اور غیر معروف جدوجہد‘‘ کے عنوان کے تحت ایک نمائش کا آغاز محترم وزیر کے ذریعہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر جناب مکیش میشرام، پرنسپل سکریٹری، ثقافت و سیاحت، حکومت اترپردیش، اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والی وفود کا خیرمقدم کریں گے۔ جناب چندن سنہا، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، حکومت ہند اور سکریٹری، بھارتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی ، محفوظ شدہ دستاویزات کی ترقی کے موضوع پر ایک رپورٹ پیش کریں گے۔ محترمہ اُما دویدی، اترپردیش اسٹیٹ آرکائیوز کی ڈائرکٹر، لکھنؤ اور اور لوکل سکریٹری، بھارتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی ، اس موقع پر ووٹ آف تھینکس پیش کریں گی۔

بھارتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی (آئی ایچ آر سی) تخلیق کار، نگہبان اور ریکارڈ استعمال کنندگان  پر مشتمل ایک کل ہند فورم ہے، جس کا قیام 1919 میں عمل میں آیا، اور اس کا مقصد ریکارڈس کی انتظام کاری اور تاریخی تحقیق کے لیے اس کے استعمال کے سلسلے میں بھارتی حکومت کومشورے فراہم کرنا ہے۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، نئی دہلی بھارتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی (جسے 1911 میں بھاتی تاریخی ریکارڈس کمیٹی کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا)کا سکریٹیرئیٹ ہے۔ آئی ایچ آر سی کی صدارت کی ذمہ داری وزیر ثقافت کے پاس ہے اور یہ 134 راکین پر مشتمل ہے، جس میں بھارتی حکومت کی ایجنسیاں، بھارتی حکومت کے امیدواران، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آرکائیوز کے نمائندگان ، یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے  شامل ہیں۔

کمیٹی کے دو ادارے ہیں، (i)ادارتی کمیٹی، جس کا مقصد کمیٹیوں کے اجلاسات میں پیش کیے جانے والے آرکائیوز ذراع کی بنیاد پر کاغذات کی جانچ کرنا اور منظوری دینا ہے، اور (ii) قائمہ کمیٹی، جس کا مقصد اس کی تجاویز کی بنیاد پر کمیٹی کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کاجائزہ لینا اور کمیٹی کی میٹنگ کے لیے ایجنڈے پر اپنے نظریات کا اظہار کرناہے۔  وزارت ثقافت کے سکریٹری آئی ایچ آر سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13981


(Release ID: 1884529) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu