امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ آج وارانسی میں کاشی – تمل سنگمم پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے


کاشی تمل سنگمم کا انعقاد کرکے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کے احیاء کی کی ایک عمدہ کوشش کی ہے

ہندوستان ایک جیو کلچرل ملک ہے اور ہماری کثرت میں وحدت کی بنیاد ہماری ثقافتیں ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی جی نے کاشی تمل سنگمم کے توسط سے صدیوں کے بعد ان ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے

کاشی تمل سنگمم نے ہندوستان کی ثقافت کے دو نقطوں کے درمیان پل بنا کر کئی فاصلوں کو ختم کیا ہے

دونوں ثقافتوں  کے متعدد پہلوؤں کو جوڑنے کی یہ ایک بڑی کوشش ہوئی ہے اور اس کوشش نے تمل ناڈو کو ایک پیغام دیا ہے کہ پورا ہندوستان  آپ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرنے کے لیے تیار ہے

کاشی تمل سنگمم نے دونوں قدیم ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور محبت کا ایک نیا ماحول پیدا کرنے کا کام کیا اور یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال کی سب سے بڑی حصولیابی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں زبان اور ثقافت کے توسط سے ملک کے روحانی امتیاز اور علم کی روایت کے ساتھ جدید تعلیم کے ذریعے ہندوستان کے طلباء کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا مقام یقینی بن

Posted On: 16 DEC 2022 9:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ آج وارانسی میں کاشی -تمل سنگمم پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات  جناب ایل مروگن سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RXZZ.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ایک طرح سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے کاشی-تمل سنگمم کے تصور  کی تکمیل ہونے جا رہی ہے، لیکن یہ تکمیل نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ثقافت کی دو بلندیوں، یعنی تمل ناڈو کی ثقافت، فلسفہ، زبان، علم اور پوری دنیا میں مقبول کاشی شہر کے ثقافتی ملن کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش آزادی کے فوراً بعد ہونی چاہیے تھی، ایک غلامی کے لمبے دور نے ہمارے ثقافتی اتحاد، وراثت کے تنوع اور الگ الگ ثقافتوں میں ہندوستانیت کی یکسانیت کو کچھ حد تک مندمل کیا تھا، جسے احیاء کی ضرورت تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم کا انعقاد کرکے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کے احیاء کی ایک عمدہ کوشش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XELN.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان متعدد ثقافتوں، زبانوں، بولیوں اور فنون کا ملک ہے، لیکن اس کی روح ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سارے ملک جیو پولیٹیکل اسباب سے بنے ہیں، لیکن ہندوستان واحد جیو کلچرل، ثقافتی اور  ثفافت کی بنیاد پر بنا ہوا ملک ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان ایک جیو کلچرل ملک ہے اور ہماری کثرت میں وحدت کی بنیاد ہماری ثقافتیں ہیں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے توسط سے صدیوں کے بعد ان ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D6LD.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب ہندوستان کی ثقافتی وحدت میں زہر گھولنے کا کام کیا گیا، کئی قسم کے الگ الگ نظریات کے ذریعے ایک ہی ملک کی دو برادریوں کو ورغلانے کی کوشش کی گئی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت  کی تعمیر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور وہ ہندوستان کی ثقافتی وحدت  سے ہی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے ہندوستان کی ثقافت کی دو بلندیوں کے درمیان پل بنا کر کئی فاصلوں کو ختم کرنے کا کام کیا ہے اور یہیں سے ہندوستان کے ثقافتی احیاء کی شروعات ہونے والی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس پروگرام کے توسط سے تمل ناڈو کے کئی فنون کو کاشی میں اسٹیج ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی-تمل سنگمم، روحانی، ثقافتی، فن تعمیر، ادب، تجارت، تعلیم، آرٹ، رقص، موسیقی اور زبانوں کے لین دین کا ایک انوکھا پلیٹ فارم بنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VQCV.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کاشی- تمل سنگمم سے پورے شمالی ہندوستان اور تمام ہندوستانیوں کو یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ تمل دنیا  کی سب سے قدیم زبانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ثقافتوں کے متعدد پہلوؤں کو جوڑنے کی یہ ایک بڑی کوشش ہوئی ہے اور اس کوشش نے تمل ناڈو کو ایک پیغام دیا ہے کہ پورا بھارت آپ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق سے لے کر گجرات، بنگال اور کیرالہ تک یہ عظیم ملک تمل بھائیوں بہنوں کے استقبال کے لیے دل سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد اور محبت میں ایک یکسانیت ہے کہ دونوں  کو زبردستی پیدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم نے دونوں قدیم ترین ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور محبت کا ایک نیا ماحول پیدا کرنے کا کام کیا اور یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال کی سب سے بڑی حصولیابی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں زبان اور ثقافت کے توسط سے ملک کے روحانی امتیاز اور علم کی روایت کے ساتھ جدید تعلیم کے ذریعے ہندوستان کے طلباء کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا مقام یقینی بنانے کے لیے  وسیع انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی زبانیں اور ان کا امتیاز اس نئی تعلیمی پالیسی کی روح ہیں، اسی لیے مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا ذریعہ مادری زبان ہونی چاہیے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے حکومت تمل ناڈو سے گزارش کی کہ ریاست میں میڈیکل، ٹیکنیکل اور قانون کی تعلیم تمل زبان میں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں، جس سے تمل کو مزید مضبوطی حاصل ہو۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13965



(Release ID: 1884461) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil