وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اورباہمی  تعاون کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج وارانسی میں کاشی- تمل سنگم پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


کاشی- تمل سنگم کا اہتمام کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کے احیاء کے لیے ایک بہترین کوشش کی ہے

ہندوستان ایک جغرافیائی ثقافتی ملک ہے اور ہمارے اتحاد کی بنیاد ہماری ثقافتیں ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے صدیوں بعد کاشی تمل سنگم کے ذریعہ ان ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے

کاشی تمل سنگم نے ہندوستان کی ثقافت کے دو چوٹیوں کےمابین  ایک پل بنا کر طویل فاصلہ کو ختم کیا ہے

دونوں ثقافتوں کے بہت سے پہلوؤں کو جوڑنے کی یہ ایک بہترین کوشش رہی ہے اور اس کوشش نے تمل ناڈو کو یہ پیغام دیا ہے کہ پورا ہندوستان آپ کا تہہ دل سے استقبال کرنے کے لیے تیار ہے

کاشی تمل سنگم نے دو قدیم ترین ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور محبت کی نئی فضا پیدا کرنے کے لیے کام کیا اور یہ آزادی کا امرت مہوتسو کے سال کی سب سے بڑی حصولیابی ہے

نئی تعلیمی پالیسی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے روحانی فخر اور روایتی علم کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ زبان اور ثقافت کے ذریعہ ہندوستان کے طلباء کو دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں

ہماری اپنی زبانیں اور ان کا فخر نئی تعلیمی پالیسی کی روح ہیں، اسی لیے جناب مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں زور دیا کہ مادری زبان کو تعلیم کا ذریعہ ہونا چاہیے

مرکزی وزیر داخلہ نے تمل ناڈو حکومت سے درخواست کی کہ ریاست میں طبی، تکنیکی اور قانون کی تعلیم کو تمل زبان میں یقینی بنائیں ، تاکہ تمل زبان کو مزید تقویت ملے

کاشی تمل سنگم ایک شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو

کاشی تمل سنگم میں، لاکھوں لوگوں نے تعلیم، فن، ادب اور ثقافت کے منفرد سنگم کا تجربہ کیا

Posted On: 16 DEC 2022 9:58PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • وزیر اعظم نے 19 نومبر 2022 کو ایک ماہ تک چلنے والے کاشی تمل سنگم کا افتتاح کیا
  • کاشی تمل سنگم کا انعقاد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر کیا گیا  تاکہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو برقرار رکھا جا سکے
  • کاشی تمل سنگم کے پیچھے وزیر اعظم جناب نریندر مودی تحریک تھے- جناب یوگی آدتیہ ناتھ
  • یہ فیسٹول کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ہزاروں سال پرانے قریبی رشتے کو زندہ کر رہا ہے- شری آر این روی
  • وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کاشی تمل سنگم کا افتتاح کیا گیا ہے جس نے اتحاد کے بندھنوں کو مضبوط کیا ہے اور بے نظیر یگانگت کے جذبے کو فروغ دیا ہے– جناب دھرمیندر پردھان
  • کاشی تمل سنگم ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے  تصور کو آگے بڑھاتا ہے –جناب جی کشن ریڈی
  • ایک ماہ تک چلنے والا کاشی تمل سنگم جمعہ 16 دسمبر 2022 کو ایک شاندار جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بی ایچ یو ایمفی تھیٹر میں منعقد اس اہم پروگرام میں  امورداخلہ اورباہمی  تعاون  کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ مہمان خصوصی تھے

اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ، تمل ناڈو کے گورنرجناب رویندر نارائن روی، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، سیاحت و ثقافت اور ہندوستان کے شمال مشرقی علاقہ جات کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور مویشی پروری، ڈیری،ماہی پروری اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت، ڈاکٹر ایل مروگن اور دیگر معززین نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

2022-12-16 21:38:04.354000

جناب امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ایک طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی کا کاشی تمل سنگم کا ویژن کی تکمیل  ہونے جا رہی ہے، لیکن یہ اختتام ہندوستانی ثقافت کی دو چوٹیوں یعنی تمل ناڈو کی ثقافت ، فلسفہ ، زبان، علم اور عالمی شہرت کا حامل شہر کاشی کی ثقافتی ملاقات کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں آزادی کے فوراً بعد کی جانی چاہئے تھیں کیونکہ غلامی کے طویل عرصے نے ہماری ثقافتی وحدت، ورثے کے تنوع اور تمام ثقافتوں میں ہندوستانیت کے جوہر کو داغدار کر دیا تھا، جس کی از سر نو ضرورت تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستانی ثقافتی اتحاد کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس میں بہت سی ثقافتیں، زبانیں، بولیاں اور فنون ہیں، لیکن اس کی روح ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سیاسی وجغرافیائی وجوہات کی بنیاد پر وجود میں آئے ہیں، لیکن ہندوستان ایک  واحد ملک ہے جوجیو کلچرل ، وراثت اور ثقافت کی بنیاد پر بنا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مختلف ثقافتیں ہمارے ملک کے اتحاد کی بنیاد ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی تمل سنگم کے ذریعہ ہمارے ملک کی ثقافتوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے، جو ہمیشہ جاری رہے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب ہندوستان کے ثقافتی اتحادمیں زہر گھولنے کا کام کیا گیا  اور بہت سے مختلف نظریات کے ذریعہ ایک ہی ملک کے دو سماجوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے ہندوستان کا ثقافتی اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے ہندوستان کی ثقافت کی دو چوٹیوں کے درمیان ایک پل بنانے میں مدد کی ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ فاصلوں کو مٹایا جائے اور ہندوستان کی ثقافتی احیاء کی راہ ہموار کی جائے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ تمل ناڈو کے بہت سے فنون لطیفہ کو کاشی میں ایک پلیٹ فارم ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی تمل سنگم روحانی، ثقافتی، فن تعمیر، ادب، تجارت، تعلیم، آرٹ، رقص، موسیقی اور زبانوں کے تبادلے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کاشی تمل سنگم کے ذریعہ پورے شمالی ہندوستان اور تمام ہندوستانیوں کو معلوم ہوا ہے کہ تمل دنیا کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ثقافتوں کے بہت سے پہلوؤں کو یکجا کرنے کی ایک بہترین پہل ہے اور اس کوشش نے تمل ناڈو کو ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں سے کہا کہ پورا ہندوستان آپ کا تہہ دل سے استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق سے لے کر گجرات، بنگال اور کیرالہ تک کا یہ عظیم ملک تمل بھائیوں اور بہنوں کا استقبال کرنے کے لیے دل سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان اور محبت میں مماثلت ہے اور اسے کوئی طاقت پیدا نہیں کر سکتی۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج کاشی تمل سنگم نے دونوں ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور محبت کی ایک نئی فضا کی تشکیل کو یقینی بنایا ہے اور یہ آزادی کا امرت مہوتسو کے سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستان کے طلباء کی مدد سے ملک کے روحانی فخر اور علم کی روایت کو اپنی زبان اور ثقافت کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی زبانیں اور ان میں فخر نئی تعلیمی پالیسی کی روح ہے اور اسی لیے وزیر اعظم مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں زور دیا ہے کہ مادری زبان کو تعلیم کا ذریعہ بنایا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے تمل ناڈو حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریاست میں طبی، تکنیکی اور قانون کی تعلیم تمل زبان میں  دلائی جائے، تاکہ تمل زبان مزید مضبوط ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00242OI.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےجناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کاشی تمل سنگم کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تحریک سے ہوئی تھی۔ ایک ماہ میں تمل ناڈو سے مختلف گروپوں میں آکر لوگوں نے نہ صرف دنیا کی دو قدیم ترین تہذیب و ثقافت سے واقفیت حاصل کی بلکہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے خواب کی تعبیر بھی دیکھی۔

شری رویندر نارائن روی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فیسٹول کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان قریبی رشتے کو زندہ کر رہا ہے جو ہزاروں سال سے زیادہ پرانا ہے۔ اگرچہ یہ تہوار آج اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ایک بھارت شریشٹھہ بھارت‘ کے وژن کو اس سنگم کے ذریعہ پورا کیا گیا ہے اور اسے مزید تقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BR2B.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ کا ثقافتوں کے اس مقدس سنگم پر ان کی شاندار موجودگی، بصیرت انگیز خطاب اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ایک ماہ طویل کاشی تمل سنگم کا افتتاح کیا گیا ہے جس نے اتحاد کے بندھنوں کو مضبوط کیا ہے اور بے نظیر یگانگت کے جذبے کوفروغ دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ہم سب کو بھی مالا مال کیا ہے اور ہمارے تہذیبی، روحانی، ثقافتی اور علمی سرمائے کو بڑھایا ہے۔ وزیرموصوف  نے کاشی تمل سنگم کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو، بی ایچ یو، آئی آئی ٹی مدراس اور حکومت اتر پردیش کا شکریہ ادا کیا۔ جناب پردھان نے کہا کہ کاشی تمل سنگم کی کامیابی اس حقیقت سے ظاہر ہوتی ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے بی ایچ یو کے تاریخی کیمپس کا دورہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی لاکھوں لوگ ڈیجیٹل میڈیم سے جڑے رہے۔ تمل ناڈو اور کاشی کے 1500 سے زیادہ فنکاروں، 300 سے زیادہ معزز مہمانوں، 75 ماہرین نے پروگرام میں حصہ لیا۔

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ سنگم ہندوستان کی ثقافت اور طاقت کا فیسٹول ہے۔ کاشی تمل سنگم تمل ناڈو میں کاشی وشوناتھ جیوترلنگا اور رامیشور رام ناتھ سوامی جیوترلنگا کے سنگم کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت روحانی اور ثقافتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشی تمل سنگم ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کے تصور کو آگے بڑھاتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم اور کامیابی پر مبنی دو کتابوں’مودی @20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری‘ اور ’امبیڈکر اینڈ مودی: ریفارمرز آئیڈیا پرفارمرز ورک‘کا تمل ورژن بھی جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047KAB.jpg

اختتامی تقریب کے ثقافتی پروگرام کے دوران تمل ناڈو کے فنکار وں اور مقامی لوک فنکاروں کی دلکش پیشکش نے سامعین کے دلوں مسحول کر دیا۔

کاشی تمل سنگم کا انعقاد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو برقرار رکھا جا سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر 2022 کو ایک ماہ تک چلنے والے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان صدیوں پرانے بندھن کو زندہ کرنا تھا۔ تمل ناڈو کے 2,500 سے زیادہ مندوبین، بشمول ثقافتی اور لوک فنکار، ادیب، کاروباری، کسان، مذہبی رہنما، کھلاڑی، اور دیگر، چھوٹےچھوٹے گروپوں میں کاشی تمل سنگم میلے میں شریک ہوئے۔ کاشی کے علاوہ تمل ناڈو کے وفود نے پریاگ راج اور ایودھیا کا بھی دورہ کیا۔ اس کنونشن میں تعلیم، فن و ثقافت، ادب، کھیل وغیرہ کے شعبوں میں مختلف تقریبات کے ساتھ ساتھ آرٹ، فلموں، ہینڈ لوم اور دستکاری کی نمائشیں بھی کی گئیں۔ مرکزی وزراء کے علاوہ، اتر پردیش حکومت کے وزراء اور دیگر معززین نے ایک ماہ تک چلنے والے اس فیسٹول  میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

13958


(Release ID: 1884457) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil