وزارت دفاع
ملک کے اندر تیار کردہ دفاعی آلات کی مارکیٹنگ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2022 3:31PM by PIB Delhi
بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی آلات کی مارکیٹنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- زمرہ 6 (اسلحے کی فہرست) میں بیان کردہ اشیاء کی برآمد پر وزارت دفاع کے جاری کردہ معیاری کام کرنے کے طریقہ (ایس او پی) کے تحت کیا جاتا ہے۔ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایس او پی کو وقتاً فوقتاً ہموار اور آسان بنایا جاتا رہا ہے۔
- برآمد کی اجازت دینے کے لیے درخواستوں کی وصولی اور کارروائی کی خاطر ایک اینڈ ٹو اینڈ پورٹل – www.defenceexim.gov.in– تیار کیا گیا ہے۔ برآمدی اجازت نامے ڈیجیٹل طور پر دستخط کیے جاتے ہیں اور پورٹل کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔
- وزارت دفاع تین او جی ایل (اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس) لے کر آئی ہے۔ پہلی منتخب حصوں اور اجزاء کے لیے؛ دوسری ٹیکنالوجی کی بین کمپنی منتقلی کے لیے اور تیسری بڑے پلیٹ فارموں کے لیے۔
- وزارت دفاع میں ایک ایکسپورٹ پروموشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے موصول ہونے والی انکوائریوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے برآمدات سے متعلق کارروائیوں کو مربوط اور فالو اپ کیا گیا ہے۔
- سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی دیسی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے دفاعی اتاشی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دیسی ساختہ سازوسامان کی برآمد کے فروغ کے لیے، ایک اسکیم موجود ہے جس میں دفاعی اتاشیوں کو ان کی سالانہ ضرورت کے مطابق مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ مقامی دفاعی سازوسامان کی برآمد کو فروغ دیا جا سکے۔
- اسٹریٹجک تحفظات کے تحت، ملک کے اندر تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو لائن آف کریڈٹ/فنڈنگ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔
- مختلف متعلقین سے موصول ہونے والی ایکسپورٹ لیڈز کو آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ انڈین ڈیفنس ایکسپورٹرز تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہ سہولت ہندوستانی دفاعی برآمد کنندگان کو دوسرے ممالک میں پیدا ہونے والے برآمدی مواقع کا فوری جواب دینے میں مدد کرتی ہے۔
- دو برآمدی کتابچے یعنی ’ہندوستانی دفاعی صنعت، ایک عالمی پہنچ‘ اور ’کیٹلاگ انڈین ڈیفنس انڈسٹری 2022‘ مارچ 2022 کے مہینے کے دوران سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے دیسی دفاعی مصنوعات کے فروغ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
- دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، صنعتی تنظیموں کے ذریعے ڈی ڈی پی، وزارت دفاع کے زیراہتمام دوستانہ غیر ملکی ممالک (ایف ایف سی) کے ساتھ ویبناروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اب تک اس طرح کے کل 33 ویبنار منعقد کیے جا چکے ہیں۔
- ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو سمجھنے اور ان کی دلچسپی کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے ’دفاعی برآمد کنندگان سے ملنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی وفود (حکومت اور خدمات دونوں سے)‘ کو فعال کرنے کا ایک طریقہ کار ترتیب دیا گیا ہے۔
دفاعی عمدگی کے لیے اختراعات - ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (آئی ڈیکس-ڈی آئی او) نے دفاعی اختراع سے متعلق تعاون بڑھانے اور جدت، سائنس اور ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کے شعبوں میں گہرا تعاون کرنے سے متعلق اقدامات کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے)، برطانیہ (یو کے)، آسٹریلیا اور سویڈن کے ساتھ میمورنڈم آف انٹینٹ (ایم او آئی) کا اشتراک کیا ہے۔
یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب وشنو دیال رام کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13926
(ریلیز آئی ڈی: 1884308)
وزیٹر کاؤنٹر : 111