سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آئی ڈی سی ایل نے این آئی ٹی منی پور کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 16 DEC 2022 3:43PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، حکومت ہند کے ماتحت سی پی ایس ای ، قومی شاہراہ اور بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) ازحد سخت موسمی حالات کا سامنا کرنے والے قومی شاہراہوں کی تعمیر کے دوران پیش آنے والی چنوتیوں کا عملی حل تلاشنے کے لیے اختراعی تکنالوجی کی تلاش اور انہیں فروغ دے رہا ہے۔اسی سلسلے کے تحت این ایچ آئی ڈی سی ایل نے رواں سال 2022-23 کے دوران آئی آئی ٹی رڑکی، آئی آئی ٹی کانپور، سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی، این ایس ڈی سی، آئی آئی ٹی پٹنہ، این آئی ٹی سری نگر، این آئی ٹی اگرتلہ ، این آئی ٹی سلچر، این آئی ٹی اتراکھنڈ، این آئی ٹی ناگالینڈ این آئی ٹی سکم، آئی آئی ٹی کھڑگ پور، آئی آئی ٹی منڈی اور این آئی ٹی جوت، اروناچل پردیش جیسے مقتدر اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔این ایچ آئی ڈی سی ایل پہلے ہی آئی آئی ٹی بامبے اور آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کر چکا ہے اور دیگر آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کے لیے آگے کی بات چیت جا ری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HPPJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TNW9.jpg

حال ہی میں، 14 دسمبر 2022 کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے این آئی ٹی منی پور کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر این آئی ٹی منی پور کے پروفیسر (ڈاکٹر) گوتم سوتردھار اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب چنچل کمار کے درمیان دستخط عمل میں آئے۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13934


(Release ID: 1884296)