امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے، دالوں کی پروڈکشن کے لئے ہندوستانی کسانوں اور صارفین تک، دستیابی کے لئے درآمدکنندگان کی حمایت کی
امو رصارفین کے محکمے نے، 2023 کے لئے دالوں کی گھریلو اوربین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
15 DEC 2022 4:12PM by PIB Delhi
امور صارفین کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے آج یہاں ہندوستان میں دالوں کی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ امورصارفین کا محکمہ ہندوستانی کسانوں کی حمایت اور زیادہ دالیں پیدا کرنے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات کرے گا۔ پورے 2023 میں صارفین کو سستی قیمت پر دالیں مہیا کرانے کے لئے درآمد کنندگان کی دالوں کی درآمد میں مد د کی جائے گی۔
آنے والے سال میں عالمی دستیابی کے بارے میں توقع ہے کہ میانما میں متوقع پروڈکشن میں اضافے کے ساتھ بہتر ہو ، جہاں آمد شروع ہوچکی ہے اور افریقی ممالک میں دالوں کی بوائی کے ارادے اشارہ دے رہے ہیں کہ دالوں کے لئے احاطہ کئے گئے علاقوںمیں اضافہ ہوگا اورجو اگست 2023 اور اس کے بعد تک دستیاب رہے گا۔
جناب سنگھ نے گھریلو پروڈکشن اور دالوں ،خاص طور سے توہر ، اڑد اور مسور کی درآمد کی اہمیت پر مزید زور دیا ۔
انڈیا پلسز اینڈ گرینس ایسوسی ایشن ( آئی پی جی اے ) ، اوورسیز ایگرو ٹریڈرز ایسوسی ایشن ( او اے ٹی اے میانما) ، آل انڈیا دال ملز ایسوسی ایشن ، تمل ناڈو پلسز امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرس ایسوسی ایشن ، آئی گرین وغیرہ کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
شر کت کرنے والی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ درآمد کی مستقل پالیسی نے ہندوستانی برصغیر میں درآمدات کے باقاعدہ بہاؤ میں مدد کی ہے اور پورے سال قیمت کو کنٹرول میں رکھا ہے ۔
میٹنگ میں گھریلو دالوں کے پروڈکشن کو تیزی سے بڑھانے ، پورٹ کلئیرنس ، چند ممالک پر درآمد کے انحصار کو کم سے کم کرنے کے لئے نئے جغرافیہ کو دریافت کرنے اور مستحکم پالیسی ریجیم کی توسیع سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔
امور صارفین کا محکمہ ہندوستان میں دالوں کی ایسوسی ایشن اور اہم برآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ دالوں کی صنعت کی نبض کا اندازہ لگانے کے لئے اور ضروری پالیسی اقدامات کی پہل کے لئے باقاعدہ طورپر بات چیت کرتا رہتا ہے۔ میٹنگوں کے سلسلے کے ایک حصے کے طورپر محکمے نے 15دسمبر 2022 کو ہندوستانی صارفین کو سستی قیمتوں پر دالوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اور گھریلو اور عالمی دالوں سے متعلق حالات کا اندازہ لگانے اور اگلے سال کے لئے حکمت عملی کی منصوبہ سازی کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔
*************
ش ح۔اک ۔ رم
U-13896
(Release ID: 1884037)