امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ممبئی میں اختتام پذیر


ممبئی میں ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کا بنیادی حصہ ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ اور لائف اسٹائل (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) پر غور و خوض کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 15 DEC 2022 8:11PM by PIB Delhi

ممبئی، 15 دسمبر:2022

ہندوستان کی جی 20 کی صدارت میں ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ (ڈی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ مہاراشٹر کے ممبئی میں منعقد ہوئی  جس میں تیسرے دن ترقی اور آب و ہوا کے عین مطابق اجتماعی کارروائی کے لیے ڈیٹا کے استعمال پر اہم عالمی مسائل پر غور  و خوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی  چار روزہ ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کی چار روزہ  میٹنگ کے  تمام پانچ بنیادی سیشن آج اختتام پذیر ہوئے۔

آج صبح سیشن 3 –’ ترقی کے لئے ڈیٹا ‘کے تحت بحث کا آغاز کرتے ہوئے، ہندوستان کے ڈی ڈبلیو جی کے  معاون صدور جن میں  جناب ناگراج نائیڈو اور محترمہ اینم گمبھیر جوائنٹ سکریٹری شامل ہیں، نے 2030 کے ایجنڈا کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے رفتار دینے  کے  عالمی طریقوں کو متحرک کرنے  کی ضرورت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا، ’’...چونکہ اقوام پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، اب عالمی سطح پر توجہ ڈیجیٹل حل اور نظام پر مرکوز ہے جو ضروری سماجی وسیع کام اور خدمات کے موثر التزام کو اہل بناتا ہے ۔‘‘

ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ کے نمائندے جناب شیتج کشاگرا نے اس مسئلہ کی کراس -کٹنگ نوعیت اور دونوں راستوں کے درمیان جاری ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد، یو این  ایس جی کے خصوصی ایلچی برائے ٹیکنالوجی سفیر امندیپ سنگھ گل نے صحت، تعلیم، زراعت اور خوراک کی حفاظت جیسے اہم شعبوں میں ترقی اور تعاون کے عالمی مواقع کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، تجزیہ کرنے اور ڈیٹا سیٹ کو ڈیجیٹل انٹیلی جنس میں تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا۔

آخر میں، تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کے ٹروبزون فیڈرکسن نے  جی-20 ممالک کے اسٹیج پر آنے سے پہلے ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ اسکوپنگ نوٹ پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

معیاری ڈیٹا کی ضرورت پر ملک کے کام کاج ،  قابل اعتماد ڈیٹا کی ضرورت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے کردار، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات، ترقی پذیر ممالک میں صلاحیت سازی ، اور اس ڈی ڈبلیو جی کے ساتھ اس  ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ کے کام  کاج کے درمیان  ہم آہنگی پر مرکوزہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G-20-1S1WV.jpg

سیشن 4  میں لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ (ایل آئی ایف ای) پر توجہ مرکوز  کی ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، ڈی ڈبلیو جی کی معاون صدر  محترمہ گمبھیر نے کہا،’’ہم  پہلے سے تصویر کیسے کرتے ہیں ، اور ہم اس کی حمایت کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کیسے بنا سکتے ہیں۔" یہ بات  آب و ہوا کے عین مطابق عالمی کارروائی کے پس منظر میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے لیے ایک مرکزی ترجیح ہے۔

ہندوستان کی قدیم پائیدار روایات سے متاثر ، ایل آئی ایف ای  پائیدار زندگی گزارنے کے لیے ایک جرات مندانہ، تبدیلی کا طریقہ ہے، جو کہ کھپت (مطالبہ) اور پیداوار (سپلائی) دونوں پیمانوں میں عالمی تبدیلی کی تجویز پیش کرتا ہے۔ یہ تجویز ہندوستان کی جی-20 صدارت کی تھیم – ’واسودھیو کٹمبکم‘ یا’ ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل کے ساتھ بھی قریب سے منسلک ہے۔ جو زندگی کی تمام شکلوں کے باہمی ربط اور اس مشترکہ سیارے کے لیے مساوی ذمہ داری کو اجاگر کرتا ہے جو اس میں رہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G-20-2H25Q.jpg

اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی ای او) کے جناب  جوسف ڈی سیمون اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی محترمہ دیویا دت کی جانب سے اقتصادی اور پالیسی فریم ورک کے بارے میں پریزنٹیشنز جو اس متبال مانگ-سپلائی  نمونہ کے پیمانے اور اثرات کے بارے میں ایل آئی ایف ای کو اپنانے میں اہل بناسکتی ہیں، مندوبین کو ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر فراہم کرتی ہیں ۔ محترمہ دت نے سرکلر اکانومی اور کراس- کٹنگ کی پالیسی جاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ’’پائیدار طرز زندگی کو آرزو مندانہ بنانے‘‘کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔

جی-20  ممالک کے نمائندوں نے پائیدار ترقیاتی ا ہداف  (ایس ڈی جی ) 12: ’ذمہ دار کھپت اور پیداوار‘ پر ہندوستان کی توجہ کا خیرمقدم کیا اور مقامی حقائق اور علم کو مربوط کرنے، دائرہ کار اور پیمانے کو جمع کرنے اوراس سیکٹر میں تبدیلی کو فعال  بنانے اور حوصلہ افزائی کرنے والےپالیسی جاتی اقدامات کی شناخت کرنے کے لیے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G-20-3UWTR.jpg

2023 ،جی-20 نئی دہلی اپ ڈیٹ کے سیشن 5 کے ساتھ  بنیادی بات چیت  ڈی ڈبلیو جی کی معاون صدر محترمہ گمبھیر کے تبصرے اور ایک پریزنٹیشن، نتائج کی دستاویز کے لئے پس منظر کی شرائط پر ایک بات چیت، اور ڈی ڈبلیو جی کے  معاون صدور  کے اختتامی تبصروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

شام کو، ڈی ڈبلیو جی کے معاون صدور نے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ایک پریس  کانفرنس کاانعقاد کیا، جس میں ڈی ڈبلیو جی کے اقدامات اور مستقبل کی میٹنگوں کے لیے گروپ کے منصوبوں کی تفصیل دی گئی۔ جی-20 مندوبین نے دن کا اختتام مرکز کے لان میں عشائیہ کے ساتھ کیا۔

سیشن کے درمیان، مندوبین نے ہندوستانی تندوری چائے (چائے) کے منفرد ذائقے سے لطف اٹھایا؛ جو گرم تندور میں کلہڑ (مٹی کا چھوٹا پیالہ) رکھنے کے لیے لوہے کے چمٹے  کااستعمال کرنے کے عمل کے ذریعے اپنے دھوئیں کے ذائقے کو جذب کرتا ہے۔

دو دن کے گہرے غور و خوض کے بعد   ایک بڑے اور گنجان آباد شہری علاقہ کے شور شرابے اور بھیڑ کے درمیان نمائندوں کو ممبئی  کے ثقافتی اور  سبز نخلستان کا احساس کرانے کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے  کل سنجے گاندھی نیشنل پارک میں کنہیری غاروں کے دورہ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

************

ش ح۔  ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13893)


(Release ID: 1884020) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia , Odia