وزارت دفاع
کرٹن ریزر: یارڈ 12705 کو شامل کیا جانا کمیشننگ (مورموگاؤ)
Posted On:
16 DEC 2022 9:00AM by PIB Delhi
بحریہ کے ڈاکیارڈ، ممبئی میں مورموگاؤ، ایک P15B اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، کو 18 دسمبر 2022 کو عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ چار 'وشاکھاپٹنم' کلاس ڈسٹرائرز میں سے دوسرے کو بحریہ میں شامل کیا جائیگا جسے ہندوستانی بحریہ کے اندرون ملک تنظیم، وار شپ ڈیزائن بیورو کے ذریعہ مقامی طور پر ڈیزائن تیار کیا گیا ہے اور اسے مزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی نے تعمیر کیا ہے۔
اس شاندار جہاز کی لمبائی 163 میٹر، چوڑائی 17 میٹر ہے جس کی نقل مکانی 7400 ٹن ہے اور اسے بجا طور پر بھارت میں تعمیر کیے جانے والے سب سے طاقتور جنگی جہازوں میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ جہاز کو ایک مشترکہ گیس اور گیس (سی او جی اے جی ) ترتیب میں چار طاقتور گیس ٹربائنز کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جس کی 30 بحری میل سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔اس جہاز نے اسٹیلتھ خصوصیات میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں رڈار کراس سیکشن (آر سی ایس) میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مورموگاؤ جدید ترین 'اسٹیٹ آف دی آرٹ' ہتھیاروں اور سینسروں سے بھرا ہوا ہے جیسے سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل اور سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل جہاز میں جدید نگرانی رڈار نصب ہے جو جہاز کے گولہ باری ہتھیاروں کے نظام کو ہدف سے متعلق اعدادوشمار فراہم کرتا ہے۔ جہاز کی آبدوشکن جنگی صلاحیتیں مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ لانچرز، ٹورپیڈو لانچرز اور اے ایس ڈبلیو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ مذکورہ جہاز جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی (این بی سی ) جنگی حالات میں لڑنے کے لیے پوری طرح سے آراستہ ہے۔
اس جہاز کی ایک منفرد خصوصیت پیداوار میں شامل تقریباً 75فیصد کی اعلیٰ سطح کی نئی ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر ترقی کاری ہے، جو ہمارے قومی مقصد ’آتم نربھر بھارت‘ کو واضح کرتی ہے۔ مورموگاؤ میں جہاز کے کچھ بڑے مقامی سازوسامان/سسٹم میں سطح سے سطح تک اور سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل، ٹورپیڈو ٹیوبز اور لانچرز، آبدو شکن راکٹ لانچرز ، سپر ریپڈ گن ماؤنٹ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کامبیٹ مینجمنٹ سسٹم، انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم، آٹومیٹڈ پاور مینجمنٹ سسٹم ،مڑنے والے ہینگر دروازے، ہیلو ٹراورسنگ سسٹم، کلوز ان ویپن سسٹم اور بو ماؤنٹڈ سونار بھی شامل ہیں۔ بڑے او ای ایم ایس کے ساتھ ساتھ چھوٹے ایم ایس ایمیز جیسے بی ای ایل، ایل اینڈ ٹی، گودریج، میرین الیکٹریکل برہموس،ٹیکنیکو، کنیکو،جیٹ اینڈ جیٹ، سشما میرین، ٹیکنو پروسیس وغیرہ نے طاقتور مورمو گاؤں تیار کرنے میں اپنا رول ادا کیا۔
مقامی بنانے اور خود کفالت پر واضح توجہ کے مرکوز کئے جانے کے ساتھ زیر تعمیر 44 بحری جہازوں اور آبدوزوں میں سے 42 بھارتی شپ یارڈز میں تیار کئے جارہے ہیں، اس طرح ’آتم نر بھر بھارت‘ کی سمت ہماری کوششوں کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 55 بحری جہازوں اور آبدوزوں کے لیے اے او این دیا گیا ہے جنھیں تمام بھارتی شپ یارڈز میں تعمیر کیا جائیگا۔
مغربی ساحل پر واقع تاریخی بندرگاہی شہر گوا کے نام سے مشہور مورموگاؤ نے اتفاق سے 19 دسمبر 2021 کو اپنا پہلا سمندری سفر اس وقت شروع کیاتھا ، جب گوا نے پرتگالی حکمرانی سے آزادی کے 60 سال مکمل ہونے کا جشن منایاتھا۔ 18 دسمبر 2022 کو گوا کی آزادی کے دن کے موقع پر اسے اب بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے سے بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت، رسائی اور اس کے کردار نیز کاموں کی تکمیل کی سمت مزید لچک پیدا ہوگی ۔
****
ش ح۔ش ر۔س ا
U.No: 13895
(Release ID: 1884017)
Visitor Counter : 143