عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عوامی شکایات کی تلافی اور نگرانی کے سینٹرلائز نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے تحت 60 لاکھ سے زیادہ شکایتیں موصول ہوئیں
Posted On:
15 DEC 2022 1:00PM by PIB Delhi
- وزیرموصوف نے بتایا کہ جنوری 2021 سے نومبر 2022 تک کے اس عرصے کے دوران 40,73,464 شکایات کے مقابلے کُل 2,40,932 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
- حکومت نے شکایات کے ازالے پر شہریوں کی رائے حاصل کرنے کے لیے فیڈ بیک کال سینٹر بھی قائم کیا ہے۔
- شہری اگر شکایت کے نمٹائے جانے سے مطمئن نہیں ہیں، تو کال سینٹر کے ذریعے بھی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ئی امورکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یکم جنوری 2020 سے 30 نومبر 2022 تک پچھلے تین سالوں کے دوران عوامی شکایات کی تلافی اور نگرانی کے سنٹرلائز نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر 60 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت شکایات کے بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے حساس ہے اور نمٹانے کے معیار کو جانچنے کے لیے، سی پی جی آر اے ایم ایس شہریوں کو پورٹل پر اپنی رائے درج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹل پر اور اگر کسی ڈسپوزل کو ناقص قرار دیا گیا ہے تو، اگلے اعلیٰ اتھارٹی کے پاس اپیل دائر کرنے کا متبادل فعال ہے۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ حکومت نے شکایات کے ازالے پر شہریوں کی رائے حاصل کرنے کے لیے فیڈ بیک کال سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ شہری اگر شکایت کے نمٹائے جانے سے مطمئن نہیں ہیں، تو کال سینٹر کے ذریعے بھی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
جنوری 2021 سے نومبر 2022 کے دوران، اس عرصے کے دوران 40,73,464 شکایات کے مقابلے کُل 2,40,932 اپیلیں دائر کی گئیں۔
حکومت نے شکایات کا ازالہ کرنے والے افسران (جی آر اوز) کو حساس بنانے اور شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کی ان کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں سیووتم کے تحت شکایات افسران کی تربیت، جی آر اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کو فعال کرنا، شکایات افسران اور نوڈل افسران کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں،سی پی جی آر اے ایم ایس پر ماہانہ رپورٹ شائع کرنا اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کی مدد سے شکایات کے بنیادی سبب کے تجزیہ کے لیے سہولت کی تعمیر شامل ہے۔
اسی مدت کے دوران ریاست وار زیر التواء اور موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔
ضمیمہ
یکم جنوری 2020 سے 30 نومبر 2022 کی مدت کے لئے سی پی جی آر اے ایم ایس پر زیر التوا اور موصول ہونے والی ریاست وار شکایات
ریاست
|
موصولہ
|
زیر التوا
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
3939
|
140
|
آندھرا پردیش
|
94326
|
17851
|
ارونا چل پردیش
|
1624
|
232
|
آسام
|
72371
|
20673
|
بہار
|
321365
|
44461
|
چنڈی گڑھ
|
35586
|
2741
|
چھتیس گڑھ
|
78308
|
2503
|
دادر اور نگر حویلی
|
2043
|
76
|
دمن او ر دیو
|
1156
|
95
|
دہلی
|
473940
|
26846
|
گوا
|
9585
|
778
|
گجرات
|
357574
|
25667
|
ہریانہ
|
242156
|
22510
|
ہما چل پردیش
|
35747
|
7854
|
جموں وکشمیر
|
40352
|
5384
|
جھار کھنڈ
|
101819
|
14566
|
کرناٹک
|
240655
|
14907
|
کیرالہ
|
128968
|
4423
|
لداخ
|
403
|
45
|
لکشدیپ
|
156
|
4
|
مدھیہ پردیش
|
340954
|
19618
|
مہارا شٹر
|
560139
|
67465
|
منی پور
|
6008
|
666
|
میگھالیہ
|
2554
|
371
|
میزورم
|
1135
|
220
|
ناگا لینڈ
|
1286
|
168
|
نامعلوم
|
98249
|
1538
|
اڈیشہ
|
92561
|
19120
|
پڈو چیری
|
8466
|
604
|
پنجاب
|
133532
|
31317
|
راجستھان
|
355724
|
8985
|
سکم
|
981
|
32
|
تمل ناڈو
|
272552
|
12325
|
تلنگانہ
|
119122
|
2770
|
تریپورہ
|
10530
|
572
|
اتر پردیش
|
1254960
|
40078
|
اترا کھنڈ
|
88176
|
5374
|
مغربی بنگال
|
390041
|
48955
|
فراہم نہیں کیا گیا / نامعلوم
|
36345
|
932
|
میزان
|
6015388
|
472866
|
**********
(ش ح ۔ف ا ۔ ق ر)
13889U.No. :
(Release ID: 1884010)