شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ممبئی اور سان فرانسسکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کیا
یہ پرواز ہفتے میں تین دن چلائی جائے گی
Posted On:
15 DEC 2022 8:21PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے آج ممبئی اور سان فرانسسکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کیا۔
ایئر انڈیا درج ذیل شیڈول کے مطابق 15 دسمبر 2022 سے اس روٹ پر نان اسٹاپ فلائٹ چلائے گی۔
فلائٹ نمبر
|
سے
|
تک
|
فریکوئنسی
|
روانگی کا وقت (ایل ٹی )
|
آمد کا وقت (ایل ٹی)
|
اے آئی179
|
بی او ایم
|
ایس ایف او
|
ہفتے میں تین بار
|
1430
|
1700
|
اے آئی 180
|
ایس ایف او
|
بی او ایم
|
ہفتے میں تین بار
|
2100
|
0340+2
|
اپنے خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں ہندوستان میں شہری ہوابازی کا شعبہ ایک تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے پہلے 68 سالوں میں اس کے پاس صرف 74 ہوائی اڈے تھے جو اب بڑھ کر 145 ہو گئے ہیں جن میں ہیلی پورٹ اور واٹر ایروڈروم بھی شامل ہیں۔ ملک میں شہری ہوابازی کو جمہوری بنایا گیا ہے۔ 14-2013 میں 63 ملین کے قریب مسافروں کی انتہائی کم تعداد سے ہم 20-2019 میں 144 ملین مسافروں تک پہنچ چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح سے بھی اسی طرح کی ترقی کا تجربہ کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے ہندوستانی کیریئر پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ٹریفک کو دیکھیں اور طویل فاصلے کے روٹ کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لئے زیادہ وسیع جسامت والے ہوائی جہاز حاصل کریں جس پر اس وقت بین الاقوامی کیریئر کا غلبہ ہے۔
جناب سندھیا نے مزید کہا کہ سرکار دہلی میں ہندوستان کا پہلا بین الاقوامی مرکز قائم کرنے کے لیے بڑی ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس کا معیشت کے تمام شعبوں پر کافی اثر پڑے گا۔
اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ سمبھاجی شندے، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل، ائیر انڈیا کے سی ای او جناب کیمبل ولسن، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور شہری ہوابازی کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13883)
(Release ID: 1883993)
Visitor Counter : 123