اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے ٹرنکی ورکس کے لیے معیاری بولی کا دستاویز جاری کیا
Posted On:
15 DEC 2022 5:06PM by PIB Delhi
نئی دلی،15 دسمبر، 2022/ این ایم ڈی سی نے حیدرآباد میں آج اپنے ہیڈکوارٹر میں ٹرنکی ورکس کے لیے معیاری بولی کا دستاویز جاری کیا۔ کان کنی کمپنی کو سرمایہ کاری والے کئی منصوبے انجام دینے ہیں۔ معیاری بولی کی یہ دستاویز معاہدوں کے ایوارڈ، عملدرآمد اور نگرانی میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔

این ایم ڈی سی نے صنعت میں مروجہ بہترین طور طریقوں کو اپنانے کے لیے اپنی موجودہ معیاری بولی کی دستاویز کا جائزہ لیا اور اسے بہتر بنایا ہے۔ معیاری بولی کی دستاویز پروجیکٹ کے انتظام اور نگرانی، کام کے نظام الاوقات، لاگت کا تخمینہ، ادائیگی سے متعلق مشاورت، مسائل میں اضافے اور تنازعات کے حل میں سہولت فراہم کرتی ہے اور اس طرح این ایم ڈی سی کے ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بناتی ہے۔
سی پی ایس ای نے ایک جامع دستاویز تیار کی ہے، جو اس کے تمام ٹرنکی پروجیکٹس کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گی۔ جیو ٹیگنگ کو فعال کرنے سے، یہ اقدام این ایم ڈی سی میں ڈیجیٹل ماحول کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی نے کہا کہ معیاری بولی کی دستاویز این ایم ڈی سی کو سرکاری خرید کے چار اصولوں - شفافیت، مساوات، انصاف اور مسابقت کو برقرار رکھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد کرے گی۔ ایسی دستاویز کے ساتھ، این ایم ڈی سی ایک عالمی ادارہ بن جائے گا جس کے ساتھ دنیا کام کرنے میں دلچسپی لے گی۔
معیاری بولی کے دستاویزات کا اجراء این ایم ڈی سی کے لیے ایک اہم کاروباری نقطہ ہے۔ جناب دلیپ کمار موہنتی، ڈائریکٹر (پروڈکشن)، این ایم ڈی سی نے کہا، ’’اس سے ٹینڈر دستاویزات کی تیاری کا وقت کم ہوگا اور بولی دہندگان کے اعتماد اور سہولت کی سطح میں اضافہ ہوگا‘‘۔
دستاویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سومناتھ نندی، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) نے کہا کہ معیاری بولی کی دستاویز ٹینڈرز اور معاہدوں کے لیے ہماری مشق کو آسان بنائے گی اور تنظیم میں کارکردگی اور فیصلہ سازی کے عمل کو بھی بہتر بنائے گی۔ اس طرح، ٹھیکے الاٹ کرنے کے وقت میں کمی آئے گی اور جس کی درست طریقے سے پیروی کی جانی چاہیے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
U – 13877
(Release ID: 1883979)