نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی میں فی الحال 959 کوچ کام کر رہے ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 15 DEC 2022 2:56PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور تسلیم شدہ مختلف نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) میں مختلف کھیلوں کے شعبوں کے لیے کوچ کی تقرری ایک مسلسل اور متحرک عمل ہے۔ این ایس ایف کو اجازت ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سالانہ کیلنڈر برائے ٹریننگ اینڈ کمپیٹیشن (اے سی ٹی سی) کے اندر اپنے طور پر غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کریں۔ تاہم، ہر این ایس ایف کو ایس اے آئی کے ساتھ مشاورت سے رکھے گئے کوچوں کے لیے کلیدی نتائج کے علاقے بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس اے آئی میں اس وقت 959 کوچ کام کر رہے ہیں اور سبھی ہندوستانی شہری ہیں۔

ہندوستانی کوچوں اور بین الاقوامی کوچوں کے لیے معاوضے مختلف ہیں۔ ہندوستانی کوچ کو فراہم کی جانے والی مراعات اور سہولیات 7ویں سنٹرل پے کمیشن (سی پی سی) کی سفارشات اور کنٹریکٹ شدہ کوچوں کے سلسلے میں کنٹریکٹ کے معاہدوں میں طے شدہ شرائط کے مطابق ہیں۔ جہاں تک غیر ملکی کوچوں کا تعلق ہے، ان کا تقرر متعلقہ این ایس ایف کی سفارشات کے مطابق بین الاقوامی کوچوں کی ڈیمانڈ سپلائی کے منظر نامے، تقابلی معاملات میں موجودہ مارکیٹ ریٹ، قابلیت/ تجربات اور آخری تنخواہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس کھیل میں ڈیمانڈ سپلائی کے منظر نامے کے لحاظ سے مختلف شعبوں میں معاوضے مختلف ہو سکتے ہیں۔

حکومت (نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت) نے فروری 2022 میں پہلے ہی غیر ملکی کوچ/ ماہرین کے لیے مراعات/ سہولیات پر نظر ثانی کی ہے، جو کہ طلب اور رسد کے منظر نامے اور موجودہ مارکیٹ ریٹ پر مبنی ہے، لیکن یہ این ایس ایف کے مجموعی منظور شدہ بجٹ کا 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ جہاں تک ہندوستانی کوچ کا تعلق ہے، وہ 7ویں سی پی سی کی سفارشات/ رہنما خطوط کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں۔ مستقل بنیادوں پر متعلقہ پے لیول پر کام کرنے والے کوچوں کو سالانہ انکریمنٹ دیا جاتا ہے جیسا کہ 7ویں سی پی سی میٹرکس میں بتایا گیا ہے اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے کوچوں کو سالانہ 10 فیصد اضافہ دیا جاتا ہے۔ کوچوں کے معاوضے کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-

کنٹریکٹ اسسٹنٹ کوچ - 50,300 روپے؛

کوچ – 1,05,000 روپے؛

سینئر کوچ – 1,25,000 روپے؛

چیف کوچ – 1,65,000 روپے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13863


(Release ID: 1883935)