ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
موسمیاتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی پر مبنی معلومات کا قومی مشن(این ایم ایس کے سی سی)
Posted On:
15 DEC 2022 2:57PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی چوبے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ بھارتی حکومت موسمیاتی تبدیلی کی عالمی چنوتی سے نمٹنے کے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔ بھارت نے ماہ اگست 2022 میں اپنے قومی سطح پر مقررکردہ تعاون (این ڈی سی) کو اپڈیٹ کیا ہے۔ بھارت 2070 تک خالص صفر اخراج کا نشانہ حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ ، ماہ نومبر میں ’بھارت کی طویل المدت کم کاربن ترقیاتی حکمت عملی‘ کے عنوان سے ایک علیحدہ فریم ورک دستاویز تیار کرچکا ہے اور اسے یو این ایف سی سی سی کے سکریٹیرئیٹ میں پیش کرچکا ہے۔ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قومی لائحہ عمل (این اے پی سی سی) سمیت متعدد اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ یہ شمسی توانائی، توانائی اثرانگیزی، پانی، ہمہ گیر زراعت، ہمالیائی ایکو نظام، ہمہ گیر فطری مسکن ، سبز بھارت، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی پر مبنی معلومات جیسے خصوصی شعبوں میں مشنوں پر مشتمل ہے۔
این اے پی سی سی کے تحت سائنس اور تکنالوجی کے محکمہ کے ذریعہ نافذ کیا جانے والا موسمیاتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی پر مبنی معلومات کا قومی مشن (این ایم ایس کے سی سی) موسمیاتی سائنس سے متعلق تحقیق، معلومات پیدا کرنے اور صلاحیت سازی کو فروغ دیتا ہے۔ اس مشن پر نظرثانی کرکے اسے ملک کی عہد بندگیوں کے علاوہ اس کے مقاصد اور ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سائنس اور اختیارکاری میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی)پر مرتکز ایسے متعدد پروگرام ہیں جنہیں 12عمدگی کے مراکز (سی او ای) ، 23 اہم تحقیق و ترقی پروگراموں؛ 7 نیٹ ورک پروگراموں اور 7 صلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں کے توسط سے انجام دیا جاتا ہے۔بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرلا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشا، پنجاب، پڈوچیری، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں 13 موسمیاتی تبدیلی مراکز / سیل قائم کیے گئے ہیں، جن کامقصد ایسی سرگرمیاں انجام دینا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنی ریاست کے عملی منصوبوں کو این ایم ایس کے سی سی کی عملی ترجیحات سے مربوط کرتی ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.13866
(Release ID: 1883931)
Visitor Counter : 112