وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند-نیپال مشترکہ فوجی تربیتی مشق ’’سوریہ کرن-XVI‘‘ نیپال میں سلجھنڈی کے نیپال آرمی بیٹل اسکول میں منعقد ہوگی

Posted On: 15 DEC 2022 3:00PM by PIB Delhi

ہندوستان اور نیپال کی افواج کے درمیان ہند-نیپال مشترکہ فوجی تربیتی مشق کا 16واں ایڈیشن ’’سوریہ کرن-XVI‘‘ 16 سے 29 دسمبر، 2022 تک نیپال میں سلجھنڈی کے نیپال آرمی بیٹل اسکول میں منعقد کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ  کے تحت پہاڑی علاقوں میں  جنگل میں لڑائی اور دہشت گردی مخالف مہم میں انسانی امداد اور قدرتی آفت کے دوران راحت رسانی کے کاموں میں بین صلاحیتوں  کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستان اور نیپال کے درمیان مشق ’’سوریہ کرن‘‘ ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

نیپال کی فوج کی طرف سے جناب بھوانی بخش بٹالین کے جوان اور ہندوستانی فوج کے 5 جی آر کے جوان اس مشق  والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں افواج، ان ٹکڑیوں کے ذریعے، اپنے اپنے ملک میں سالوں سے مختلف انتہا پسندی مخالف مہم کو چلانے کے دوران حاصل کردہ تجربات کو شیئر کریں گی۔ مشترکہ فوجی مشق دہشت گردی مخالف مہم میں یونٹ کی سطح پر  اسٹریٹجک آپریشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے مشترکہ مشق کو آگے بڑھانے اور عام طور  پر  ڈیزاسٹر ریسپانس میکانزم اور قدرتی آفت کے انتظام میں مسلح دستوں کے رول پر توجہ مرکوز کرے گی۔

فوجی مشق کے دوران، دونوں ممالک کے فوجی بین عمل کاری کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ شرکت کرنے والے فوجی جوابی کارروائی اور دہشت گردی مخالف مہم اور انسانی راحت کے کاموں پر بھی اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

مشترکہ فوجی مشق دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھائے گی جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13854


(Release ID: 1883885) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil