سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ

Posted On: 15 DEC 2022 2:41PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت بنیادی طور پر  قومی شاہراہوں  کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کے لیے ذمہ دار ہے۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) پورٹل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، 668808 کروڑ روپے کی مجموعی عارضی لاگت کے لیے، تقریباً 13858 کلومیٹر، بشمول ریاست اوڈیشہ میں پھیلے 61 قومی شاہراہوں/روڈ پروجیکٹوں/گلیاروں کی جانچ کی گئی اور کامرس اور صنعت کی وزارت کی سربراہی میں پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کے اندر صلاح و مشورہ کیا گیا۔

تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) ماڈیول ٹول، جسے  وزارت نے  بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی-این) کے ساتھ مل کر متحرک جغرافیائی معلومات کے نظام (جی آئی ایس) والے پلیٹ پر مبنی پی ایم گتی شکتی این ایم پی پورٹل میں دستیاب فیچرز کے ساتھ تیار کیا ہے، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، کلیئرنس کے تقاضوں اور  پروجیکٹ کی تیز رفتار اور زیادہ مؤثر طریقے سے تیاری میں، موجودہ طبعی/جغرافیائی خصوصیات سے متعلق معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹ کی ترتیب  اور پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس سے پروجیکٹ کے نفاذ کے مراحل کے دوران پروجیکٹ کی خصوصیات میں درمیانی وقفے کی تصحیح/نظرثانی کی ضرورت کو ختم کرکے پروجیکٹوں کے تیزی سے نفاذ میں بڑی مدد ملے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13860


(Release ID: 1883791) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Tamil