ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسرو کے ملازمین کو خلائی صنعت کے تازہ ترین رجحانات کے سلسلےمیں مہارت دینے کے لیے تکنیکی تربیتی پروگرام بنگلور، ممبئی اور تریویندرم میں جاری
این ایس ٹی آئی ، بنگلور میں پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح ہوا
Posted On:
15 DEC 2022 1:18PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- ہنرمندگی کی ترقی اور کاروباریت کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے محکمہ خلائی (اسرو) میں تکنیکی ملازمین کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
- اگلے 5 برسوں میں ایم ایس ڈی ای کے ذریعے اسرو کے تکنیکی عملے کے 4000 افراد کو تربیت دی جائے گی۔
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے تحت قومی ہنرمندی کے تربیتی اداروں نے بنگلور، ممبئی اور تریوندرم میں اسرو تکنیکی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کرم یوگی مشن کے مطابق، یہ ایک صلاحیت سازی کی پہل ہے جس کا مقصد سرکاری اہلکاروں کی مہارتوں کو اپ گریڈ کرنا اور عالمی خلائی صنعت میں ہندوستان کے کردار کو بڑھانے میں مزید تعاون کرنا ہے۔ سی بی پی او، اسرو ہیڈکوارٹر کے ڈائریکٹر جناب سدھیر کمار نے این ایس ٹی ا ٓئی بنگلور میں تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے خلائی امور کے محکمے (اسرو) میں تکنیکی ملازمین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، اور اس تعاون کے نتیجہ کے طور پر ، اسرو تکنیکی تربیتی پروگرام کاقیام عمل میں آیا ۔ یہ پروگرام اسرو کے تکنیکی ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے مختصر مدت کے کورسز کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک کی خلائی صنعت میں تازہ ترین رجحانات اور ضروریات کے مطابق ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا سکے۔ اگلے پانچ برسوں میں، اسرو کے 4000 سے زیادہ تکنیکی عملے کے ارکان پورے ہندوستان میں واقع متعدداین ایس ٹی آئیز میں پروگرام میں تربیت حاصل کریں گے۔
این ایس ٹی آئی بنگلور میں تربیتی پروگرام کا آغاز ہائیڈرولکس کے موضوع پر 'انڈسٹریل ہائیڈرولک اینڈ کنٹرولز' کورس سے ہوتا ہے۔ اس کورس میں فلوڈ پاور سسٹمز، ہائیڈرولکس اور نیومیٹکس کے درمیان فرق اور بنیادی ہائیڈرولک قوانین، ہائیڈرولک سسٹم کے اجزاء، ہائیڈرولک علامات، فلو کنٹرول والوز، پریشر ریگولیشن کا تصور، پریشر کنٹرول والوز، پانی کے دباؤ والے ایکیومولیٹر اور عملی مظاہروں جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ این ایس ٹی آئی ممبئی نے پروگرام کا آغاز 'انڈسٹریل آٹومیشن' کورس کے ساتھ اور این ایس ٹی آئی تریویندرم نے 'سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ' کے ساتھ کیا۔ کورس کی مدت 5 دن ہے، ہراین ایس ٹی آئی میں 20 زیر تربیت افراد تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ہندوستان کا خلائی ماحولیاتی نظام ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کی آمد کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس طرح کی صلاحیت سازی کے پروگرام انتہائی اہم ہیں۔ ان تربیتی پروگراموں کے ذریعے،اسرو کے ملازمین صنعتی رجحانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کے علاوہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ خود کو مربوط کرنے اور ان کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے، جس سے نہ صرف ملازمین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عالمی خلائی دوڑ میں ہندوستان کی مسابقتی برتری کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام خلائی صنعت کی ترقی کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہیں، اور جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹکنالوجیز وجود میں آتی جائیں گی، ان پروگراموں کی اہمیت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔
اب تک، این ایس ٹی آئی بنگلورو میں آر ڈی ایس ڈی ای کے علاقائی ڈائریکٹر جناب بی این سری دھر کی رہنمائی میں چھ تربیتی پروگرام مکمل ہو چکے ہیں۔ اس تربیتی پروگرام کے تحت آنے والے کورسز میں ایرو اسپیس سی این سی مشیننگ، معیار کا معائنہ، جدید ویلڈنگ تکنیک، پی ایل سی آٹومیشن، الیکٹرو نیومیٹکس، انجینئرنگ کا معائنہ، کوالٹی کنٹرول، پمپ اور والوز کا استعمال اور دیکھ بھال، اور پیداواری ٹیکنالوجیز میں مینوفیکچرنگ کے عمل اور تکنیک شامل ہیں۔

**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.13852
(Release ID: 1883712)