عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال کے عرصہ میں بڑے ٹکٹ پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً696 معاملات کو پراگتی اور پروجیکٹ اور مونیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کے میکنزم کے ذریعہ حل کیا گیا
Posted On:
15 DEC 2022 12:53PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارچ ) ،وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے عوامی شکایات ،پینشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ دو سال کے عرصہ میں بڑے ٹکٹ پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً696 معاملات کو پراگتی اور پروجیکٹ اور مونیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کے میکنزم کے ذریعہ حل کیا گیا۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پراگتی یعنی پروایکٹو گورننس اور بروقت نفاذ ایک آئی سی ٹی پر مبنی کثیر اور کثیر مثالی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد بروقت نفاذ اور امید کے مطابق نتائج کے لئے ہندوستان کی حکومت کے اہم پروگراموں ،اسکیموں اور پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا جائزہ لینا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے تمام فریق پراگتی میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں ۔اس پلیٹ فارم نے شراکتداروں میں تال میل کو بہتر کیا ہے اور شراکتداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور بحث و مباحثے کے ذریعہ معاملات حل کرکے پروجیکٹوں کے تیزی سے نفاذ اور بہتر نگرانی میں مدد کی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.13850
(Release ID: 1883700)