امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ تین مالی سالوں  22-2021،2021-2020اور23-2022کے دوران ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  یوٹیز /این آئی سی /این آئی سی ایس آئی کو  46.86کروڑروپے کی مالی امداد جاری کی گئی ۔یہ مالی امداد راشن کارڈس کی ملک گیر پورٹیبلیٹی  کے لئے ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)منصوبے کے تحت جاری کی گئی ہے

Posted On: 14 DEC 2022 3:22PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کی مرکز ی وزیرمملکت ، محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں ایک اطلاع فراہم کی ہے کہ ٹکنالوجی  کی مددسے ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی) نظام کے ذریعہ ، خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی قانون ، 2013(این ایف ایس اے ) کے تحت سبھی مستفدین ، خاص طورپر مائی گرینٹ مستفدین اپنے ماہانہ غذائی اناج حاصل کرسکتے ہیں ۔وہ بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ اپنا موجودہ راشن کارڈ یا آدھار نمبر استعمال کرکے ملک میں کسی بھی راشن کی دوکان سے مکمل یاجزوی طورپر اپنا راشن حاصل کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ  بھی اپنے وطن میں ہی ، اگرکوئی ہے ، تو اسی راشن کارڈ سے جزوی طورپر یا بقایہ غذائی اناج حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ محکمہ ، مرکزی شعبے کی اسکیم یعنی سرکاری نظام تقسیم کے مربوط بندوبست (آئی ایم –پی ڈی ایس )کے تحت راشن کارڈس کی ملک گیر پورٹیبلیٹی کے لئے  ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)اسکیم کانفاذکررہاہے۔ اس اسکیم کو اپریل 2018میں منظوری دی گئی تھی اوراس کے لئے کل 127.3کروڑروپے مختص کئے گئے تھے ۔ اس اسکیم میں 31مارچ 2023تک کی توسیع کی گئی ہے۔ ابھی تک  گذشتہ تین مالی سالوں  22-2021 ،(23.76کروڑ)،21-2020(12.65کروڑ)اور23-2022 (10.45کروڑ)کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  یوٹیز /این آئی سی /این آئی سی ایس آئی کو  46.86کروڑروپے کی مالی امداد جاری کی گئی ۔یہ مالی امداد راشن کارڈس کی ملک گیر پورٹیبلیٹی  کے لئے ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)منصوبے کے تحت جاری کی گئی ہے۔

خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی قانون 2013(این ایف ایس اے )کے مستفدین   کی ملک گیر پورٹیبلیٹی کے لئے ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)اسکیم کی بدولت اس وقت پورے ملک کی سبھی 36ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پوری این ایف ایس اے آبادی  (تقریبا 80کروڑاین ایف ایس اے مستفدین)کااحاطہ کیاجارہاہے ۔سردست ملک میں ہرماہ ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)کے تحت اوسطاً لگ بھگ 3.5کروڑپورٹیبلیٹی لین دین کی خبرمل رہی ہے ۔اب تک ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)کے تحت کل 93.31 کروڑ پورٹیبلیٹی لین دین  درج ہوچکے ہیں ۔

ایک ملک ، ایک راشن کارڈ  (اواین اوآرسی)کے بارے میں این ایف ایس اے مستفدین میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ایک ملک گیرمہم شروع کی گئی ہے ۔یہ مہم مختلف موڈس یعنی 167ایف ایم اور 91کمیونٹی ریڈیواسٹیشنوں ، ریلوے اسٹیشنوں پر آڈیو ویژول اسپاٹس ، بینرس ، کھلے مقامات اورراشن کی دوکانوں (ایف پی ایس )پرپوسٹرس وغیرہ کے ذریعہ چلائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے اس قسم کی مہمات کے لئے خود اپنے ذرائع بروئے کارلارہی ہیں ۔ ‘‘میراراشن ’’ ایپ کے، جو 13زبانوں میں دستیاب ہے ، کے لگ بھگ 20لاکھ ڈاؤن  کئے جاچکے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13841



(Release ID: 1883676) Visitor Counter : 103