وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹیز میں خواتین کا اندراج 2016 میں 8  فیصد سے بڑھ کر 22-2021  میں 20فیصد ہو گیا ہے

Posted On: 14 DEC 2022 4:52PM by PIB Delhi

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  خواتین طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو جاری رکھنے کو فروغ دینے کے لئے  یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) ملک بھر کی طالبات کے لیے خصوصی پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) تکنیکی تعلیم میں داخل ہونے والی لڑکیوں کو 10000 اسکالرشپ (پراگتی) بھی دے رہی ہے۔

آئی آئی ٹیز میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں خواتین کے اندراج کو بہتر بنانے کے لیے، غیر معمولی نشستیں تخلیق کی گئیں، جس نے خواتین کے اندراج کو 2016 میں 8 فیصد سے بڑھا کر 22-2021 میں 20 فیصد کر دیا۔ اسی طرح، این آئی ٹیز میں لڑکیوں کے اندراج میں 22-2021 میں تقریباً 22.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس ٹی ای ایم  کورسز میں طالبات کے اندراج میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ اے آئی ایس ایچ ای  کی رپورٹ کے مطابق، ایس ٹی ای ایم  کورسز میں داخلہ لینے والی طالبات کی تعداد 17-2016 میں 4197186 سے بڑھ کر 21-2020 میں 4387248 ہو گئی ہے۔

********** ***

(ش ح ۔ا ک ق ر)

13834U.No. :


(Release ID: 1883636) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Tamil , Malayalam