وزارت دفاع

بھارت- قازقستان مشترکہ فوجی مشق ’’کازند - 2022‘‘ کا آغاز امروئی (میگھالیہ) میں ہوگا

Posted On: 14 DEC 2022 5:55PM by PIB Delhi

چھٹویں بھارت – قازقستان مشترکہ فوجی مشق ’’کازند - 22‘‘ کا اہتمام امروئی (میگھالیہ) میں 15 سے 28 دسمبر 2022 کے دوران کیا جائے گا۔ قازقستان کی فوج کے ساتھ اِس مشترکہ سالانہ تربیتی مشق کا آغاز  2016 میں پربل دوستِک مشق کے طور پر ہوا تھا، بعد ازاں اس کی جدیدکاری کے بعد اسے ایک کمپنی کی سطح کی مشق میں تبدیل کرکے 2018 میں ’کازند مشق ‘کا نام دیا گیا۔

ریجنل کمانڈ، جنوب کے سپاہیوں پر مشتمل قازقستان کے فوجی سپاہی اور 11 گورکھا رائفلز  کے بھارتی فوجی  اس مشق میں حصہ لیں گے۔ اس مشق کا مقصد مثبت فوجی تعلقات استوار کرنا، ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کو اپنانا  اور اقوام متحدہ کے قیام امن کے منشور کے تحت نیم شہری / جنگل کے علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق آپریشنوں  کو انجام دیتے ہوئے مل کر کاروائی کرنے کی اہلیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشترکہ مشق دونوں فوجوں کو اُن ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف مشترکہ ماہرانہ مشقوں کے لیے تربیت، منصوبہ بندی اور انہیں انجام دینے میں مدد فراہم کرے گی، جن کا سامنا اقوام متحدہ  کے قیام امن کے آپریشنوں کے دوران ہو سکتا ہے۔

اس مشق کے دائرہ کار میں بٹالین کی سطح پر کمانڈ پوسٹ ایکسرسائز (سی پی ایکس) اور ذیلی روایتی آپریشنوں میں کمپنی کی سطح پر فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) شامل ہیں۔ مشق کے دوران، شرکاء مشترکہ منصوبہ بندی، مشترکہ ماہرانہ مشقوں، خصوصی ہتھیاروں کی مہارت سے متعلق بنیادی تربیت، ایچ اے ڈی آر اور دشمن کےٹھکانے پر چھاپہ ماری جیسے مختلف النوع مشنوں میں حصہ لیں گے۔

’’مشق کازند‘‘ سے بھارتی فوج اور قازقستانی فوج کے درمیان دفاعی باہمی تعاون میں اضافہ رونما ہوگا، جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13820



(Release ID: 1883572) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Manipuri